اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ملک بھر میں یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔
اس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی ایڈجسٹمنٹ بتائی جا رہی ہے۔
پیٹرول کی قیمت 272.16 روپے سے کم ہوکر 263.08 روپے فی لٹر ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی 283.35 روپے سے کم ہ وکر 280.62 روپے فی لٹر ہوسکتی ہے۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔












