لاہور( پاک ترک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 16ویں روز بھی جاری ہے۔دھرنے کے باعث چیئرنگ کراس اور فیصل چوک عام ٹریفک کے لیے بند ہیں، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے 3 ستمبر کی ہڑتال کامیاب بنانے کے لیے تاجروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کے خاتمے تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو کے تنازع کے بعد پاکستانی کرکٹر کنگ چارلس سے ملیں گے
ترجمان کے مطابق گزشتہ رات جماعت اسلامی کی جانب سے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ بھی کیا گیا۔جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگلا مرحلہ اسلام آباد لانگ مارچ کی کال ہوگا۔











