منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے

1 سال پہلے
A A
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے
Share on Facebookwhatsapp

لندن(پاک ترک نیوز) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا طے پا گیا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں بھارتی لیجنڈز نے گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔
اب بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں 31 جولائی کو اُس کا سامنا گروپ سٹیج کی ٹاپ ٹیم پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔
منگل کو کھیلے گئے اہم مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 145 رنز کا ہدف دیا جو بھارتی ٹیم نے صرف 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ فتح بھارت کے بہتر رن ریٹ کے باعث اسے سیمی فائنل تک لے گئی۔
قبل ازیں پاکستان نے اسی دن آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
واضح رہے کہ ابتدائی مرحلے میں پاک بھارت میچ اس وقت منسوخ کیا گیا تھا جب بھارتی کرکٹرز شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربجھن سنگھ نے شاہد آفریدی کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد منتظمین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میچ منسوخ کر دیا تھا۔
اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آیا بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں واقعی پاکستان کے خلاف میدان میں اترتی ہے یا ایک بار پھر کسی "نئے اعتراض” کی آڑ میں ٹاکرا ٹالنے کی کوشش کرتی ہے۔

موضوعات : londonpakvsindshahidafridiworldchampionshipoflegends
ShareSend

متعلقہ خبریں

PIA decides to expand London operations; daily flights to commence on October 27.
تازہ ترین

پی آئی اے کا لندن آپریشن وسیع کرنے کا فیصلہ، 27 اکتوبر سے روزانہ پروازیں چلیں گی

5 ستمبر , 2026
London once again the hub of political activity; Bilawal Bhutto holds a five-hour-long meeting with President Zardari.
تازہ ترین

لندن پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ، بلاول بھٹو کی صدر زرداری سے 5گھنٹے طویل ملاقات

5 ستمبر , 2026
London once again the hub of political activity; Azam Nazeer Tarar meets President Zardari; consultations held on the 28th Amendment.
تازہ ترین

لندن پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ،اعظم نذیر تارڑ کی صدر زرداری سے ملاقات ،28ویں ترمیم پر مشاورت

4 ستمبر , 2026
President Asif Ali Zardari has arrived in London.
تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری لندن پہنچ گئے

1 ستمبر , 2026
Women's Asia Cup Pakistan women's team departs for Dubai; clash with India set for September 5.
تازہ ترین

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ویمن ٹیم دبئی روانہ، بھارت سے ٹاکرا 5 ستمبر کو ہوگا

26 اگست , 2026
رفتار نہیں، فنکاری! انگلینڈ میں پاکستان کی امیدوں کا محور محمد عباس
تازہ ترین

رفتار نہیں، فنکاری! انگلینڈ میں پاکستان کی امیدوں کا محور محمد عباس

16 اگست , 2026
اگلی خبر
آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی

آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں

Saudi airline Fly Adel launches direct flights from Medina to Karachi

سعودی ایئرلائن فلائی ایڈیل کی مدینہ سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں شروع

8 ستمبر , 2026
FWO proposes recovering investment in $432 million oil pipeline within four years.

432 ملین ڈالر کی آئل پائپ لائن، ایف ڈبلیو او نے سرمایہ کاری 4 سال میں واپس لینے کی تجویز دے دی

8 ستمبر , 2026
Jason Gillespie has once again lashed out at Pakistan cricket, identifying Aqib Javed as the root cause of the problems.

جیسن گلیسپی پھر پاکستان کرکٹ پر برس پڑے، عاقب جاوید کو مسائل کی جڑ قرار دے دیا

8 ستمبر , 2026
Over 550 attacks were carried out on Iran's Kharg Island, says Iranian minister.

ایران کے خارگ جزیرے پر 550 سے زائد حملے کیے گئے ، ایرانی وزیر

8 ستمبر , 2026
Middle East tensions make crude oil more expensive in the global market

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔