اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مکمل بوجھ صارفین پر منتقل کرنے پر بھی غور بھی کیا گیا ۔
اجلاس میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بھی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس شریک ہیں ۔
اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء کی شرکت اجلاس میں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں توانائی کے ممکنہ بحران پر غور اجلاس میں حکومت کے کفایت شعاری اقدامات اور توانائی کی بچت سے متعلق مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم معاملات زیر غور آئے۔ وفاقی حکومت نے صوبوں سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں حصہ ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مکمل بوجھ صارفین پر منتقل کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔












