تہران ( پاک ترک نیوز) ایران پڑوسی ملکوں پر حملہ نہیں کرے گا ، ، عبوری لیڈرشپ کونسل نے منظوری دے دی ۔
ایران صدر مسعود پزشکیان کا کہناہے پڑوسی ملکوں کی طرف سے حملہ نہ ہوا تو ہم بھی میزائل نہیں چلائیں گے ۔
علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں۔اس سے پہلے ٹویٹر پیغام میں ایرانی صدر نے کہا موجودہ جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں اُن ممالک کی طرف ہونی چاہئیں جنہوں نے اس تنازع کو شروع کیا۔ خطے میں امن کے لیے ایران سنجیدہ ہے۔












