جمعرات , 30 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سید علی خامنہ ای کا جانشین کون ہو گا

5 مہینے پہلے
A A
Who will be the successor to Seyyed Ali Khamenei
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
86سالہ سید علی خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت سے خامی ہونے والے ایران کے رہبر اعلیٰ یا سپریم لیڈر کے انتخاب کے لئے ماہرین کی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ جو آئندہ دو سے تین روز میں نئے راہنما کا اعلان کرے گی۔
ایران کے آئین کے مطابق سپریم لیڈر کا انتخاب ماہرین کی اسمبلی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ 88 رکنی جید علما کا ادارہ ہے جسے عوام ہر آٹھ سال بعد منتخب کرتے ہیں۔اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سب سے پہلے ایک طاقتور نگران ادارہ گارڈین کونسلسے جانچ پڑتال اور منظوری لیناپڑتی ہے۔ جس کے اراکین کو جزوی طور پر سپریم لیڈر خود مقرر کرتا ہے۔


جب موت یا استعفیٰ کی وجہ سے رہبر اعلیٰ یا سپریم لیڈر کا عہدہ خالی ہو جاتا ہے۔ توجانشین کے انتخاب کے لیے ماہرین کی اسمبلی کا اجلاس بلایا جاتا ہے۔ نئے سپریم لیڈر کی تقرری کے لیے سادہ اکثریتیعنی 45ووٹ ہی کافی ہوتے ہیں ۔
ایرانی آئین کےتحت سپریم لیڈر کے امیدوار کو تمام علوم دینیہ کا ماہر اور خصوصاً شیعہ فقہ پر کامل دسترس کا حامل سینئر فقیہ ہونا ضروری ہے۔اسی کے ساتھ امیدوار کو سیاسی فیصلہ سازی، جرأت اور اعلیٰ انتظامی صلاحیت جیسی خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے۔
ایران کےولایت فقیہ کے نظام کے تحت اسلامی جمہوریہ کے سیاسی اور مذہبی تنظیمی ڈھانچے میں رہبر اعلیٰ یا سپریم لیڈر اعلیٰ ترین مقام ہے۔وہ مسلح افواج کا کمانڈر انچیف اور ملک کے ہر معاملے میںحتمی فیصلے کا اختیار رکھتا ہے۔ وہ تمام اہم عدالتی، فوجی اورانتظامی حکام کا تقرر کرتا ہے۔ وہ طاقتور پاسداران انقلاب گارڈز کی قیادت بھی کرتا ہے۔


ایران میں شاہ کی حکومت کے خاتمے پر منتج ہونے والے اسلامی انقلاب کے بعد سامنے آنے والے نظام میں اب تک صرف ایک مرتبہ 1989میں امام خمینی کی وفات پر انکے جانشین سید علی خامنہ ای کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ اور اب انکی شہادت کے بعد اس عہدے کے لئے انکے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای، جید عالم دین اور عبوری کونسل کے رکن آیت اللہ علی رضا عرافی اور ملک کے سابق انٹیلی جنس کے وزیر اور موجودہ چیف جسٹسغلام حسین محسنی ایجی نمایا ں امیدوار ہیں ۔انکے علاوہ امام خمینی کے پوتے حسن خمینی اور محمد مہدی میرباغیری کے نام بھی لئےجا رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ماہرین کی کونسل نے سپریم لیڈر کے لئے مجتبیٰ خامنہ ای کا اانتخاب کر لیا ہے ۔ مگر ایرانی میڈیا کے بعد اب پاسداران انقلاب گارڈز کی قیادت نے بھی اس کی تردید کردی ہے۔ اور توقع کی جارہی ہے کہ انتخابی عمل آئندہ 48سے72گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔

موضوعات : #ayatullahkhamnaiiran
ShareSend

متعلقہ خبریں

ایران کو سخت مار پڑنے والی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

ایران کو سخت مار پڑنے والی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

29 جولائی , 2026
عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو،مقتدیٰ الصدر کی ایران سے اپیل
تازہ ترین

عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو،مقتدیٰ الصدر کی ایران سے اپیل

29 جولائی , 2026
Iran's agreement to purchase hundreds of air defense missiles from China.
تازہ ترین

ایران کا چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ

29 جولائی , 2026
ٹرمپ کی ایران کے پاور پلانٹس ،پل تباہ کرنے کی دھمکی
اہم ترین

ٹرمپ کی ایران کے پاور پلانٹس ،پل تباہ کرنے کی دھمکی

28 جولائی , 2026
Management of the Strait of Hormuz Oman proposes a regional mechanism to Iran.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز کا انتظام۔ عمان کی ایران کو علاقائی میکانزم کی تجویز

28 جولائی , 2026
Abbas Araghchi holds telephone conversations with the foreign ministers of Saudi Arabia and Oman.
تازہ ترین

عباس عراقچی کے سعودی عرب ،عمان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے

28 جولائی , 2026
اگلی خبر
Summons of Interior Minister Mohsin Naqvi

وزیر داخلہ محسن نقوی کی طلبی

یہ بھی پڑھیں

ایران کو سخت مار پڑنے والی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کو سخت مار پڑنے والی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

29 جولائی , 2026
پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے ،وزیراعظم کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے ،وزیراعظم کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات

29 جولائی , 2026
فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات

29 جولائی , 2026
امریکا کا ایرانی صوبےمغربی آذربائیجان میں میزائل حملہ

امریکا کا ایرانی صوبےمغربی آذربائیجان میں میزائل حملہ

29 جولائی , 2026
عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو،مقتدیٰ الصدر کی ایران سے اپیل

عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو،مقتدیٰ الصدر کی ایران سے اپیل

29 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔