پیر , 12 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے ،وزیراعظم کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات

2 مہینے پہلے
A A
پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے ،وزیراعظم کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرائے دفاع، تجارت، قومی غذائی تحفظ و تحقیق، مواصلات، بحری امور اور پٹرولیم، وزیراعظم کے مشیر اور حکومت کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کویتی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا،اورامیرِ کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان مشترکہ اقدار اور باہمی اعتماد پر استوار دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا اور کہا دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل اور ہر خوشی کے موقع پر ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ،وزیراعظم نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اورکویت اور دیگر برادر خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک دیانت دار اور مخلص ثالث اور سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے،وزیراعظم نے ان کوششوں کی حمایت پر کویتی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا اورتجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بحری امور اور افرادی قوت کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں کویت کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ،

وزیراعظم نے پاکستانی برادری کی فراخدلانہ میزبانی پر کویتی حکومت کو سراہااور کویت کی سماجی و معاشی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے قیمتی کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے وزیراعظم کو کویتی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا

وزیر خارجہ نے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے کویت کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ نے موجودہ بحران کے حل اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ میں پاکستان، بالخصوص وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہا۔

کویتی وزیر خارجہ نے ان مشکل حالات میں کویت کے ساتھ یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کی قیادت اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ایک بار پھر کویت کے ولی عہد کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

موضوعات : Kuwaiti Foreign Ministerpeaceshahbaz sharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان
تازہ ترین

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

10 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟ وزیراعظم نے کل اجلاس بلا لیا
اہم ترین

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟ وزیراعظم نے کل اجلاس بلا لیا

9 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات،لانگ مارچ کی صورتحال پر غور
اہم ترین

وزیراعظم کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات،لانگ مارچ کی صورتحال پر غور

6 اکتوبر , 2026
International Day of Peace, President stresses dialogue and diplomacy for lasting peace
تازہ ترین

عالمی یومِ امن، صدر مملکت کا پائیدار امن کیلئے مکالمے اور سفارت کاری پر زور

21 ستمبر , 2026
Resolving conflicts through dialogue, not war, is possible Bilawal Bhutto Zardari's message on International Day of Peace.
تازہ ترین

جنگ نہیں مذاکرات سے تنازعات کا حل ممکن ہے، بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ امن پر پیغام

21 ستمبر , 2026
Eliminating violence, hatred, and extremism is essential for lasting peace, says the Chief Minister of Punjab.
تازہ ترین

پائیدار امن کے لیے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

21 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایران کو سخت مار پڑنے والی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کو سخت مار پڑنے والی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں

Decisive steps announced to eliminate terrorism in Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

12 اکتوبر , 2026
Talal Chaudhry's important statement regarding the protective custody of Sohail Afridi and some PTI leaders

طلال چوہدری کا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لینےسے متعلق  اہم بیان

12 اکتوبر , 2026
Governor's rule rejected in Khyber Pakhtunkhwa, announces to go to every forum against the measures of October 11

خیبر پختونخوا میں گورنر راج مسترد،11اکتوبرکے اقدامات کیخلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان

12 اکتوبر , 2026
The Royal Swedish Academy of Sciences announced the Nobel Prize in Economics.

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے معاشیات کے نوبیل انعام کا اعلان کر دیا

12 اکتوبر , 2026
Eradication of terrorism is the first priority, there will be no compromise on security, Faisal Karim Kundi

دہشت گردی کا خاتمہ پہلی ترجیح، سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فیصل کریم کنڈی

12 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔