واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےایران نے معاہدہ نہ کیا تو ایک دن میں تمام پاور پلانٹس اور پل تباہ کر سکتے ہیں،معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں 9 کروڑ سے زائد ایرانی عوام کو بجلی اور پلوں کے بغیر رہنا پڑے گا۔
امریکی صدر نے کہا اگر میں ایران پر اتنے بڑے حملوں سے گریز کر سکتا ہوں تو بچنا پسند کروں گا۔
امریکی صدرنے اسرائیلی بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ امریکا اس جنگ میں الجھا رہے،نیتن یاہو کو دنیا کے سامنے اعلان کرنے کے بجائے مجھ سے براہ راست بات کرنی چاہیے تھی۔
امریکی صدرنے کہا امریکی اسپیس فورس کے کیمرے ایرانی تنصیبات پر فوکسڈ ہیں، پک ایکس ماؤنٹین کی تمام معلومات ہمارے پاس ہیں، ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہوئی تو ‘پک ایکس’ کا خاتمہ کر دیں گے، اس سے نمٹنا ہمارے لیے انتہائی آسان ہے۔












