لاہور (پاک ترک نیوز )لاہور میں فضائی آلودگی نے ایک بار پھر تین سو کی حد عبور کر لی، شہر کا فضائی معیار اشاریہ 310 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
فضائی آلودگی کے عالمی اعدادوشمار کے مطابق بھارت کا شہر کولکتہ 280 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ 203 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی 190 اے کیو آئی کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ ایران کا دارالحکومت تہران 186 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا پانچواں آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، مبینہ کالعدم تنظیم کے 2کارندے گرفتار
لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح 300 سے تجاوز کرنے کے باعث شہریوں کو صحت کے حوالے سے شدید احتیاط کی ضرورت ہے۔ خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مسائل سے دوچار افراد کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے۔












