منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home ترکیہ

2025 میں ترکیہ کی دفاعی صنعت کی تاریخ ساز کامیابیاں

8 مہینے پہلے
A A
2025 میں ترکیہ کی دفاعی صنعت کی تاریخ ساز کامیابیاں
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ: (پاک ترک اردو ) 2025 میں ترکی کی دفاعی صنعت ایک اور کامیاب اور تاریخ ساز سال کے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، جہاں مقامی دفاعی کمپنیوں نے نہ صرف نئے ریکارڈ قائم کیے بلکہ کئی عالمی سطح کے ورلڈ فرسٹ کارنامے بھی انجام دیے۔
ان کمپنیوں نے اپنی عالمی رسائی کو وسعت دی، جدید ٹیسٹ کیے اور مستقبل کی جنگی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ دنیا بھر میں تسلیم شدہ ترک دفاعی صنعت نے جدید اور مستقبل کی جنگی حکمتِ عملیوں کو سامنے رکھتے ہوئے نئی ضروریات پر کام کیا، جبکہ موجودہ دفاعی نظاموں کی صلاحیتوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا۔
جنوری سے دسمبر تک دفاعی کمپنیوں کا شیڈول نئے ٹیسٹس، پروازوں اور برآمدی معاہدوں سے بھرپور رہا، جس کے نتیجے میں دفاعی اور ایرو اسپیس شعبے کی برآمدات نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
دسمبر کے اعداد و شمار سامنے آنے پر یہ حجم ممکنہ طور پر 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔ نومبر میں برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 747 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ 11 ماہ میں مجموعی برآمدات تقریباً 7.45 ارب ڈالر رہیں، جو کہ پورے 2024 کے 7.2 ارب ڈالر کے ریکارڈ سے بھی زیادہ ہیں۔
سال کے اختتام پر دو بڑے معاہدوں نے کامیابیوں کو چار چاند لگا دیے۔ ایک طرف اسیل سان (Aselsan) نے پولینڈ کے ساتھ 410 ملین ڈالر کا الیکٹرانک وارفیئر کا معاہدہ کیا، جبکہ ترک ایئرواسپیس انڈسٹریز (TAI) نے اسپین کے ساتھ 3 ارب ڈالر سے زائد کا معاہدہ طے کیا، جس کے تحت 30 جدید ہُرجیٹ (Hürjet) طیارے فراہم کیے جائیں گے۔
سال کے آغاز میں، اسیل سان کے قومی الیکٹرانک سپورٹ سسٹم ANTIDOT 2-U/S کا Bayraktar TB2 ڈرون پر کامیاب تجربہ کیا گیا۔
جنوری ہی میں TAI کے تیار کردہ انکا ڈرون نے 15 ہزار فٹ کی بلندی سے روکیٹسان کے L-UMTAS میزائل کے ذریعے ہدف کو مکمل درستگی سے نشانہ بنایا۔ اسی ماہ ترکی کے پہلے فلائنگ وِنگ اسٹرائیک ڈرون انکا-3 نے کامیابی سے اسلحہ گرانے کا ٹیسٹ بھی مکمل کیا۔
فروری میں روکیٹسان کے تیار کردہ مقامی بیلسٹک میزائل Tayfun نے ریزے میں ہدف کو نہایت درستگی سے نشانہ بنایا۔اسی ماہ ترکی کے پہلے بی وی آر ایئر ٹو ایئر میزائل Gökdoğan کا کامیاب تجربہ ہوا، جبکہ T625 گوک بے ہیلی کاپٹر نے سخت سرد موسم میں کامیاب ٹیسٹس مکمل کیے۔
اسی دوران Bayraktar TB2T-AI، جدید مصنوعی ذہانت اور ٹربو انجن سے لیس ڈرون، نے آزمائشی پروازیں شروع کیں۔مارچ میں Bayraktar Kızılelma، ترکی کے پہلے بغیر پائلٹ جنگی طیارے، نے ایروڈائنامک ٹیسٹس کامیابی سے مکمل کیے اور بعدازاں جیٹ انجن ڈرونز کی دنیا کی پہلی مکمل خودکار قریبی فارمیشن فلائٹ بھی انجام دی۔
اسی ماہ Bayraktar Akıncı نے Aselsan کے Murad AESA ریڈار کے ساتھ پہلی پرواز کی۔اپریل میں Aksungur ڈرون نے 40 ہزار فٹ کی بلندی حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا، جبکہ Hürjet نے 1.2 میک کی رفتار سے آواز کی دیوار توڑ دی۔جون میں صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا کہ انڈونیشیا ترکی کے پانچویں نسل کے جنگی طیارے Kaan کا پہلا خریدار بن گیا ہے، جس کے تحت 48 طیارے ترکی میں تیار ہو کر انڈونیشیا کو برآمد کیے جائیں گے۔
ستمبر میں Bayraktar TB3 دنیا کا پہلا ڈرون بن گیا جو مختصر رن وے والے بحری جہاز پر مکمل خودکار ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت کے ساتھ سروس میں شامل ہوا۔اکتوبر میں Altay مین بیٹل ٹینک کی پہلی کھیپ ترک مسلح افواج کے حوالے کی گئی۔نومبر میں Kızılelma نے تاریخ رقم کی، جب اس نے دنیا میں پہلی بار ایک جیٹ طاقت سے اڑنے والے فضائی ہدف کو بی وی آر میزائل سے نشانہ بنایا۔
اسی ماہ 6.5 ارب ڈالر کے بڑے دفاعی پیداواری معاہدوں پر دستخط ہوئے۔مجموعی طور پر 2025 ترکی کی دفاعی صنعت کے لیے ایک تاریخی سال ثابت ہوا، جس نے نہ صرف ٹیکنالوجی میں خودانحصاری کو مضبوط کیا بلکہ عالمی دفاعی منڈی میں ترکی کو صفِ اول کے ممالک میں لا کھڑا کیا۔

موضوعات : defense industryTürkiye
ShareSend

متعلقہ خبریں

ترکیہ کی خدماتی برآمدات ریکارڈ 125 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں
تازہ ترین

ترکیہ کی خدماتی برآمدات ریکارڈ 125 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

7 ستمبر , 2026
ترکیہ کی پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش
اہم ترین 3

ترکیہ کی پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش

10 جنوری , 2026
امریکا کاترکیہ کو F-35 دینے پر سنجیدگی سے غور، اسرائیل کی شدید مخالفت
اہم ترین 3

امریکا کاترکیہ کو F-35 دینے پر سنجیدگی سے غور، اسرائیل کی شدید مخالفت

5 جنوری , 2026
ٹرمپ کا بڑا اشارہ: ترکیہ کو F-35 مل سکتے ہیں، KAAN ابھی نامکمل
تازہ ترین

ٹرمپ کا بڑا اشارہ: ترکیہ کو F-35 مل سکتے ہیں، KAAN ابھی نامکمل

1 جنوری , 2026
اگلی خبر
امریکی سیاحوں پر دو ممالک میں داخلے کی پابندی

امریکی سیاحوں پر دو ممالک میں داخلے کی پابندی

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

8 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

8 ستمبر , 2026
فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔