جمعرات , 23 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home اہم ترین 3

ترکیہ کی پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش

6 مہینے پہلے
A A
ترکیہ کی پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ: (پاک ترک نیوز)غیر ملکی خبر رساں ادارے بلوم بر گ کی رپورٹ کیا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجود باہمی دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں ہے، جس کے نتیجے میں ایک نیا سیکیورٹی اتحاد وجود میں آ سکتا ہے جو مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر طاقت کے توازن کو تبدیل کر سکتا ہے۔


تینوں ممالک کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور کسی معاہدے کا امکان خاصا مضبوط ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ سال ستمبر میں ریاض میں ایک اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
اس اتحاد میں ترکیے کی شمولیت منطقی دکھائی دیتی ہے کیونکہ جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یہاں تک کہ افریقہ میں ترکیے کے مفادات پاکستان اور سعودی عرب کے مفادات سے بڑھتے ہوئے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکیے اس معاہدے کو اپنی سلامتی اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے ایک ذریعہ کے طور پر بھی دیکھ رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکا کی قابلِ اعتماد حیثیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، حالانکہ امریکا کے تینوں ممالک کے ساتھ مضبوط عسکری تعلقات ہیں، اور نیٹو سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عزم پر بھی شکوک پائے جاتے ہیں۔
سعودی عرب کی مالی طاقت، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت، بیلسٹک میزائل اور افرادی قوت، جبکہ ترکیے کا عسکری تجربہ اور ترقی یافتہ دفاعی صنعت، اس ممکنہ اتحاد کو ایک مؤثر اسٹریٹجک قوت بنا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت اطلاعات اور ترکیے کی وزارت دفاع نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، جبکہ سعودی حکام بھی بلوم برگ کی جانب سے رابطے پر فوری طور پر دستیاب نہیں تھے۔
اگر ترکیہ اس اتحاد میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کی نشاندہی کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک نے تعلقات میں نیا باب کھولا ہے اور اب اقتصادی و دفاعی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ترکیے کی وزارت دفاع کے مطابق اس ہفتے انقرہ میں سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان پہلی مرتبہ بحری سطح کے مذاکرات بھی ہوئے ہیں۔


بلوم برگ کے مطابق ریاض اور انقرہ دونوں طویل عرصے سے ایران کے حوالے سے خدشات رکھتے ہیں، تاہم دونوں ممالک طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتی روابط کو ترجیح دیتے ہیں۔پاکستان کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکیے پاکستان نیوی کے لیے کورویٹ جنگی جہاز تیار کر رہا ہے اور پاکستان فضائیہ کے ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن میں بھی کردار ادا کر رہا ہے۔
ترکیے پہلے ہی دونوں ممالک کے ساتھ ڈرون ٹیکنالوجی شیئر کر رہا ہے اور اب وہ پاکستان اور سعودی عرب کو اپنے کان (Kaan) ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ پروگرام میں شامل کرنا چاہتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سہ فریقی دفاعی مذاکرات پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی چار روزہ فوجی جھڑپوں کے بعد ہونے والی جنگ بندی کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔بلوم برگ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کا بھی حوالہ دیا اور بتایا کہ ترکیے اور قطر کی جانب سے مذاکرات کی کوششیں کی گئیں، تاہم وہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات طویل عرصے سے اسٹریٹجک عسکری تعاون، اقتصادی مفادات اور مشترکہ اسلامی تشخص پر مبنی رہے ہیں۔ ان تعلقات میں مالی معاونت اور توانائی کی فراہمی شامل رہی ہے، جبکہ سعودی عرب پاکستان کے لیے تیل اور مالی امداد کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔دوسری جانب ترکیے کے ساتھ دفاعی تعاون پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔ 2023 کی اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) کی رپورٹ کے مطابق ترکیے پاکستان کا دوسرا بڑا اسلحہ فراہم کرنے والا ملک ہے، جو پاکستان کی مجموعی اسلحہ درآمدات کا 11 فیصد بنتا ہے۔دفاعی تعاون کے تحت ملگیم جنگی جہاز، طیاروں کی جدید کاری اور ڈرونز کی خریداری جیسے مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

موضوعات : defence pactpakistanSaudi ArabiaTürkiye
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم
پاکستان

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 جولائی , 2026
The world acknowledges Pakistan's role as a mediator in the Iran-US conflict.
تازہ ترین

ایران امریکہ جنگ،پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا معترف

22 جولائی , 2026
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے
پاکستان

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے

20 جولائی , 2026
یمن کے حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان
اہم ترین 2

یمن کے حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان

20 جولائی , 2026
پاکستان ،کینیڈا کے تعلقات کا نیا سنگ میل ،تعاون بڑھانے پر اتفاق
اہم ترین 3

پاکستان ،کینیڈا کے تعلقات کا نیا سنگ میل ،تعاون بڑھانے پر اتفاق

20 جولائی , 2026
ایران کا سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ
اہم ترین

ایران کا سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ

18 جولائی , 2026
اگلی خبر
نئی پی ایس ایل فرنچائز ’حیدرآباد‘ کے مالک فواد سرور کون ہیں؟

نئی پی ایس ایل فرنچائز ’حیدرآباد‘ کے مالک فواد سرور کون ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 جولائی , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 جولائی , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 جولائی , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 جولائی , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English