پیرس (پاک ترک نیوز )ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے زیورخ میں ہونے والی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے، پاکستان نے بطور ثالث توثیق کردی، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے، دستاویز کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا نام دیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں صدر میکروں کے عشائیے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، پاکستان اور قطر کی تعریف کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک نے مذاکرات کے لیے بہت کام کیا، ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے لیے 60 دن کی مدت کوئی مشکل ڈیڈ لائن نہیں ، ایران اچھا برتاؤ کرے گا تو تین سو ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے، ایران کا منجمد پیسا وقت آنے پر واپس کریں گے۔






