اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پارلیمنٹ کا چوتھا مشترکہ اجلاس تاخیر سے شروع ، اہم قوانین کی منظوری دی جائے گی

5 مہینے پہلے
A A
پارلیمنٹ کا چوتھا مشترکہ اجلاس تاخیر سے شروع ، اہم قوانین کی منظوری دی جائے گی
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) صدر مملکت کی جانب سے نو ماہ بعد طلب کیے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی گھنٹے بھر کی تاخیر سے شروع ہو گئی، اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کر دی۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہو رہا ہے جس میں اہم قوانین کی منظوری متوقع ہے۔
اس سے قبل ایوان میں پہنچنے پر وفاقی وزیر قانون نے مولانا فضل الرحمان کا خیر مقدم کیا، اعظم نذیر تارڑ، کامران مرتضیٰ اور مولانا فضل الرحمان کی خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر قانون نے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل2025 پیش کیا اور کہا کہ قرآن و سنت کے منافی کسی قسم کی قانون سازی نہیں ہو سکتی، جے یو آئی کو بھی اس حوالہ سے یقین دہانی کروائی ہے، اس کے باوجود کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے اس کی شق 35کو حذف کر دیا جائے، اس پہ بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ہمارے خمیر میں نہیں کہ کسی بھی صورت ایسی قانون سازی ہو جس سے قادیانی فتنے کو ہوا ملے، اقلیتی برادری بھی اتنی ہی محب وطن ہے جتنے ہم ہیں، ہم نے اپنے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسئلہ اقلیتوں کے حقوق کا نہیں، اقلیتوں کے حقوق کیلئے ہم سب کی سوچ ایک جیسی ہے، آپ اس طرح کا قانون کیوں لاتے ہیں جس سے کل کوئی غلط فائدہ اٹھائے،
سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ گورنر راج مسائل کا حل نہیں، گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو دور رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم گورنر راج کی مخالفت کرتے ہیں، کی ہے اور کرتے رہیں گے، ہم کبھی بھی غیر جمہوری عمل کا ساتھ نہیں دیں گے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اسلام کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی، یہ پارلیمان متحمل نہیں ہوسکتا کہ اسلام کے خلاف قانون سازی ہو، قادیانیوں کا مسئلہ بہت حساس ہے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ آج اس ایجنڈے میں آپ نے 7قوانین کو منظور کرنا ہے، چاہتے ہیں ایسی قانون سازی ہو کہ جیسے ہماری پروٹیکشن ہوتی ہے ایسی اقلیت کی ہو۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے 15 نکاتی ایجنڈے کے مطابق آج قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025 منظور کیا جائے گا ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2025 منظورکیا جائے گا۔
اجلاس میں حیاتیاتی و زہریلے ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق کنونشن برائے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیار عملدرآمد بل 2024 منظور کیا جائے گا، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023 منظور کیا جائے گا۔
ایجنڈے کے مطابق نیشنل یونیورسٹی برائے سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد کے قیام کا بل 2023 منظور کیا جائے گا، اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023 منظور کیا جائے گا، گھرکی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 منظور کیا جائے گا۔
اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکز کے تحفظ کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل، پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات : billislamabadjointsessionparliment
ShareSend

متعلقہ خبریں

Earthquake in many areas of Pakistan
تازہ ترین

پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلہ

18 اپریل , 2026
Pakistan is striving for peace in the region, says Foreign Office spokesperson
تازہ ترین

پاکستان خطے میں امن کیلئے کوشاں ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

16 اپریل , 2026
High-level selection board meeting for officer promotions called on April 27
تازہ ترین

افسروں کی ترقیوں کیلئے اعلی سطحی سلیکشن بورڈ کا اجلاس 27اپریل کو طلب

15 اپریل , 2026
Meeting chaired by Ishaq Dar reviews regional situation
تازہ ترین

اسحاق ڈارکی زیر صدارت اجلاس ،علاقائی صورتحال کا جائزہ

15 اپریل , 2026
Pakistan's silent diplomacy, Trump's big order to Netanyahu
تازہ ترین

پاکستان کی خاموش سفارتکاری، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو بڑا حکم

11 اپریل , 2026
US Vice President JD Vance arrives in Pakistan
اہم ترین

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان پہنچ گئے

11 اپریل , 2026
اگلی خبر
یورپی یونین کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید 30 لاکھ یورو امداد کا اعلان

یورپی یونین کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید 30 لاکھ یورو امداد کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

Night shift..alarm bell

رات کی شفٹ۔۔خطرے کی گھنٹی

19 اپریل , 2026
Approaching the Strait of Hormuz will be considered cooperation with the enemy, Revolutionary Guards say

آبنائے ہرمز کے قرب آنے کو دشمن سے تعاون سمجھا جائے گا،پاسداران انقلاب

19 اپریل , 2026
There is still a long way to go with America, says Iranian speaker

امریکا کے ساتھ ابھی بہت فاصلہ ہے ،ایرانی سپیکر

19 اپریل , 2026
امریکی صدر کی زیر صدارت اجلاس،ایران کی صورتحال پر غور،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل کو ٹیلیفون

امریکی صدر کی زیر صدارت اجلاس،ایران کی صورتحال پر غور،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل کو ٹیلیفون

19 اپریل , 2026
آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

18 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔