منگل , 13 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پوتن نے تیسری عالمی جنگ چھیڑ دی، روکنا پوری دنیا کی ذمہ داری ہے: زیلنسکی

8 مہینے پہلے
A A
پوتن نے تیسری عالمی جنگ چھیڑ دی، روکنا پوری دنیا کی ذمہ داری ہے: زیلنسکی
Share on Facebookwhatsapp

کیف: (پاک ترک نیوز)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے برطانوی نشریاتی ادارےبی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی صدر پوتن پر شدید الزام عائد کیا ہے کہ وہ عملاً تیسری عالمی جنگ شروع کر چکے ہیں اور انہیں روکنے کا واحد طریقہ روس پر بھرپور فوجی اور معاشی دباؤ ڈالنا ہے۔
کیف میں صدارتی دفتر کے سخت سکیورٹی حصار کے اندر ہونے والی ملاقات میں زیلنسکی نے واضح کیا کہ یوکرین جنگ ہار نہیں رہا بلکہ بالآخر کامیاب ہوگا۔
انہوں نے روس کے اس مطالبے کو مسترد کردیا جس میں جنگ بندی کے بدلے یوکرین سے اسٹریٹجک علاقوں سے دستبرداری کا کہا جا رہا ہے۔
زیلنسکی کے مطابق:”میں زمین کو صرف زمین نہیں سمجھتا۔ یہ اپنے لوگوں کو چھوڑ دینے کے مترادف ہے۔ ایسی واپسی ہماری پوزیشن کمزور کرے گی اور معاشرے کو تقسیم کر دے گی۔”
روس چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونیٹسک کے تقریباً 20 فیصد علاقے کے علاوہ خیرسون اور زاپوریژیا کے مزید حصے بھی چھوڑ دے، مگر یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یہ وقتی طور پر پیوٹن کو مطمئن کر سکتا ہے، لیکن وہ دوبارہ طاقت حاصل کر کے چند سالوں میں نئی جنگ شروع کر دے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ:”پیوٹن یوکرین پر نہیں رکے گا، یہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔”
زیلنسکی کے مطابق فتح کا مطلب صرف جنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ یوکرین کی آزادی کا تحفظ، عام زندگی کی بحالی، 1991 کی سرحدوں کی بحالی ہے۔ البتہ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر تمام علاقے واپس لینے کی کوشش لاکھوں جانوں کے نقصان کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ روسی فوج بڑی ہے اور یوکرین کے پاس اس وقت اتنے ہتھیار نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے زیادہ دباؤ یوکرین پر ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں کسی ایک صدر نہیں بلکہ امریکی اداروں کی جانب سے طویل المدتی سکیورٹی گارنٹی درکار ہے، جسے کانگریس کی منظوری حاصل ہو۔انتخابات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر جنگ ختم کرنے کی شرط یہی ہے تو انتخابات کرائے جا سکتے ہیں، لیکن پہلے سکیورٹی ضمانت ضروری ہے کیونکہ لاکھوں یوکرینی پناہ گزین بیرون ملک ہیں اور ملک کا بڑا حصہ زیر قبضہ ہے۔
زیلنسکی نے شکوہ کیا کہ یوکرین کو ابھی تک امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام یا ان کے میزائل خود بنانے کا لائسنس نہیں دیا گیا، حالانکہ فضائی دفاع اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے۔انٹرویو کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ جنگ کا حل ایک ہی راستے سے نہیں بلکہ متعدد سفارتی اور فوجی اقدامات کے ذریعے نکلے گا اور آخرکار پیوٹن کو روکنا ہی اصل کامیابی ہوگی۔

موضوعات : ukraineWW3Zelensky
ShareSend

متعلقہ خبریں

France's pledge to supply 16 Rafale fighter jets to Ukraine—where will the aircraft come from
تازہ ترین

یوکرین کو 16 رافیل جنگی طیارے دینے کا فرانسیسی وعدہ، طیارے آئیں گے کہاں سے؟

3 اکتوبر , 2026
Sweden's Saab 340AW aircraft operational in Ukraine since March
تازہ ترین

یوکرین میں سویڈن کا ساب 340 اے ڈبلیو طیارہ مارچ سے آپریشنل

8 ستمبر , 2026
Russia has launched 32 Rasvjet satellites into space, claims Ukrainian intelligence chief.
تازہ ترین

روس نے 32 راسویٹ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے، یوکرینی انٹیلی جنس چیف کا دعویٰ

8 ستمبر , 2026
روس کے یوکرین میں ڈرون حملے ،37شہری ہلاک ،42زخمی
تازہ ترین

روس کے یوکرین میں ڈرون حملے ،37شہری ہلاک ،42زخمی

30 اگست , 2026
US decides to step down from leading the coalition overseeing military aid to Ukraine.
تازہ ترین

امریکا کا یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی کی نگرانی والے اتحاد کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ

1 اگست , 2026
Ukraine's Chargé d'Affaires summoned to the Iranian Foreign Ministry; protest lodged over the attack on an Iranian commercial vessel.
تازہ ترین

یوکرین کے ناظم الامور کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی ، ایرانی تجارتی جہاز پر حملے پر احتجاج ریکارڈ

26 جولائی , 2026
اگلی خبر
امریکا کے مثبت اشارے، ڈیل بھی ممکن، جنگ کی تیاری بھی مکمل، ایران کا بڑا اعلان!

امریکا کے مثبت اشارے، ڈیل بھی ممکن، جنگ کی تیاری بھی مکمل، ایران کا بڑا اعلان!

یہ بھی پڑھیں

خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، اسحاق ڈار کنوینئر مقرر

خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، اسحاق ڈار کنوینئر مقرر

12 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مسافر بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی

ترکیہ میں مسافر بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی

12 اکتوبر , 2026
ریاض کے ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع

ریاض کے ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع

12 اکتوبر , 2026
امریکی وفاقی ایجنٹس کی رکن کانگریس الہان عمر کے گھر کی تلاشی

امریکی وفاقی ایجنٹس کی رکن کانگریس الہان عمر کے گھر کی تلاشی

12 اکتوبر , 2026
سیاستدانوں ،میڈیا مالکان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے ،گورنر پنجاب

سیاستدانوں ،میڈیا مالکان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے ،گورنر پنجاب

12 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔