اسلام آباد ( پاک ترک نیوز)آبنائے ہرمز کی بندش سے پاکستان میں توانائی بحران کا خدشہ ہے ۔
دفاتر ، تعلیمی ادارے، خدمات فراہم کرنے والوں کیلئے ورکنگ دنوں میں کمی کا پلان تیارکر لیا گیا ،، تعلیمی اداروں میں ورچوئل نظام تعلیم اور آفسز کیلئے ورک فرام ہوم ہو گا۔
پلان پر عملدرآمد اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتہ وار کرنے کا فیصل کر لیا گیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کے سٹاک اور کھپت کے بارے میں ہائی پاورڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ،اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی، اور اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔












