تہران ( پاک ترک نیوز) اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے جاری ہیں ، ایرانی شہر خمین میں ایک اور سکول پر میزائل حملہ کیا گیا،ڈاکٹر حفیظ خمینی اسکول اور ملحقہ رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
تہران پر بمباری میں ایک سال کی بچی جاں بحق ،کئی افراد ملبے تلے دب گئے ،کویت کا ایران سے داغے گئے ڈرون مار گرانے کا دعویٰ،ادھر پاسداران انقلاب کا تل ابیب پر دس خیبر شکن میزائل داغنے کا دعویٰ ،بیان میں کہا گیا امریکی نیوی پر بھی خیبر شکن میزائل سے حملہ کیا گیا۔
دبئی میں سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پر عارضی پابندی لگا دی۔












