دوحہ (پاک ترک نیوز ) دوحہ میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے دوران ایران کو 3 ارب ڈالر جاری کرنے پر ابتدائی اتفاق ہو گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے شرط رکھی تھی کہ مذاکرات میں ہر پیشرفت کے ساتھ 3 ارب ڈالر جاری کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی عمان کی جانب سے پیش کردہ نئی تجویز کی بنیاد پر بات چیت جاری ہے جبکہ وفود مشاورت کے لیے اپنے اپنے ممالک واپس جائیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق مذاکرات میں قطر اور پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔












