بدھ , 14 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور روس کا منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

1 گھنٹہ پہلے
A A
Pakistan, Russia agree to increase cooperation against organized crime, drug trafficking and cybercrime
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف وزارتِ داخلہ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے، جن میں مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں منظم جرائم کی روک تھام اور معلومات کے تبادلے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ ملزمان کی حوالگی اور مجرمان کے تبادلے سے متعلق معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک نے مجرموں کی واپسی سے متعلق معاہدے پر جلد عمل درآمد کا فیصلہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: واشک میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،  وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہارِ اطمینان

پاکستان اور روس نے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کی انسدادِ منشیات فورس اور روس کے متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے مشترکہ ورکنگ گروپ جلد ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کریں گے۔

ملاقات میں پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت روس بھیجنے، سیاحوں اور کاروباری برادری کے لیے ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کرنے، سائبر جرائم کی روک تھام اور پاکستان کی قومی پولیس اکیڈمی اور روسی پولیس اکیڈمی کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ منظم جرائم کی روک تھام سے متعلق معاہدہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ویزے کے طریقہ کار میں آسانی سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط بڑھیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے روس کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ اس وقت تقریباً 1300 پاکستانی طلبہ روس میں زیرِ تعلیم ہیں اور پاکستان چاہتا ہے کہ مزید طلبہ کو روس میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں۔

موضوعات : agreementpakistanrussia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Pakistan received its first LNG shipment in October; fears of a gas shortage during winter persist.
پاکستان

پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا جہاز موصول، سردیوں میں گیس کی قلت کا خدشہ برقرار

14 اکتوبر , 2026
Law and order situation in Khyber Pakhtunkhwa was bad, Atta Tarar
پاکستان

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب تھی، عطا تارڑ

13 اکتوبر , 2026
The judicial system is being affected by the incompetence of the police, says Chief Justice Lahore High Court
پاکستان

پولیس کی نااہلی سے عدالتی نظام متاثر ہو رہا ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

13 اکتوبر , 2026
Fourteen coaches of the Rehman Baba Express derailed in Multan; five passengers died, and over 30 were injured.
پاکستان

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 5 مسافر جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

13 اکتوبر , 2026
Talal Chaudhry's important statement regarding the protective custody of Sohail Afridi and some PTI leaders
پاکستان

طلال چوہدری کا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لینےسے متعلق  اہم بیان

12 اکتوبر , 2026
PTI protests against emergency in Khyber Pakhtunkhwa
پاکستان

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

12 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Fakhar Zaman has become the first Pakistani to hit 100 sixes in T20s.

فخر زمان ٹی ٹونٹی میں 100چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

یہ بھی پڑھیں

Pakistan received its first LNG shipment in October; fears of a gas shortage during winter persist.

پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا جہاز موصول، سردیوں میں گیس کی قلت کا خدشہ برقرار

14 اکتوبر , 2026
Resolution presented in National Assembly to ratify Governor's Rule and Emergency in Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش

14 اکتوبر , 2026
President pays tribute to security forces for Washik operation, vows to continue operations against terrorists

صدر مملکت کا واشک آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

14 اکتوبر , 2026
Iqrar-ul-Hassan's physical remand challenged in court

اقرار الحسن کا جسمانی ریمانڈ عدالت میں چیلنج

14 اکتوبر , 2026
A unified national resolve against terrorism is the guarantor of the country's peace and security Prime Minister.

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ قومی عزم ہی ملکی امن و سلامتی کا ضامن ہے،وزیراعظم

14 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔