جمعہ , 24 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home اہم ترین

ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج جاری، چھ ہلاک، حکومت پر شدید دبائو

7 مہینے پہلے
A A
ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج جاری، چھ ہلاک، حکومت پر شدید دبائو
Share on Facebookwhatsapp

تہران: (پاک ترک نیوز)ایران میں بدترین مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجاتِ زندگی کے خلاف احتجاج نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ موجودہ احتجاجی لہر کے دوران پہلی مہلک جھڑپیں ہیں، جس نے ایرانی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔مغربی ایران کے متعدد شہروں میں صورتحال انتہائی کشیدہ رہی۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق صوبہ چهارمحال و بختیاری کے شہر لردگان میں دو شہری سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبہ لورستان کے شہر کوہدشت میں بسیج فورس کا 21 سالہ اہلکار مظاہرین کے پتھراؤ سے ہلاک ہوا۔تاہم انسانی حقوق کی تنظیم ’’ہینگاؤ‘‘ نے سرکاری مؤقف کو چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لردگان میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے، جبکہ کوہدشت میں ہلاک ہونے والا شخص دراصل ایک نوجوان مظاہرہ کرنے والا تھا۔
ان متضاد دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہو سکی، لیکن زمینی حقائق صورتحال کی سنگینی کو واضح کر رہے ہیں۔یہ احتجاج اتوار کے روز تہران میں تاجروں کی ہڑتال سے شروع ہوا، جہاں مہنگائی، معاشی جمود اور ایرانی ریال کی تیزی سے گرتی قدر کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
چند ہی دنوں میں یہ تحریک ملک کے دیگر بڑے شہروں تک پھیل گئی، جبکہ کم از کم 10 جامعات کے طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ایرانی معیشت پہلے ہی مغربی پابندیوں کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک تہائی سے زائد قدر کھو چکا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف دسمبر میں مہنگائی کی شرح خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے 52 فیصد تک پہنچ گئی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مظاہرین کے معاشی مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ عوام شدید مشکلات میں ہیں، تاہم حکام نے ساتھ ہی یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور خونریز جھڑپوں نے ایران کو ایک نئے اور غیر یقینی بحران کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

موضوعات : iranprotest
ShareSend

متعلقہ خبریں

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ
تازہ ترین

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 جولائی , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران
اہم ترین 2

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 جولائی , 2026
ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے
اہم ترین 3

ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

22 جولائی , 2026
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ
پاکستان

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

22 جولائی , 2026
The US is ready for negotiations if Iran is serious, says Marco Rubio.
تازہ ترین

ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے،مارکو روبیو

22 جولائی , 2026
US attacks on Iran continue for the eleventh day.
تازہ ترین

امریکہ کے ایران پر گیارہویں روز بھی حملے

22 جولائی , 2026
اگلی خبر
ترکیہ میں انبیاء کا شہر، جہاں تین مذاہب ایک نقطے پر ملتے ہیں

ترکیہ میں انبیاء کا شہر، جہاں تین مذاہب ایک نقطے پر ملتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 جولائی , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 جولائی , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 جولائی , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 جولائی , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Urdu
English