تہران(پاک ترک نیوز )لبنان میں جنگ بندی کےبعد ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھاکہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔ یہ آمد و رفت اُس مربوط کوآرڈینیٹڈ راستے کے مطابق ہوگی جس کا اعلان پہلے ہی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کی جانب سے کیا جا چکا ہے، و اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت کام کرتی ہے۔












