جمعرات , 22 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ترکیہ میں انبیاء کا شہر، جہاں تین مذاہب ایک نقطے پر ملتے ہیں

10 مہینے پہلے
A A
ترکیہ میں انبیاء کا شہر، جہاں تین مذاہب ایک نقطے پر ملتے ہیں
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ : (پاک ترک نیوز)ترکیہ کے جنوب مشرق میں واقع شانلی اُورفا وہ شہر ہے جہاں تاریخ محض ماضی کی کہانی نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کا حصہ بن کر سانس لیتی ہے۔
یہ ایسا مقام ہے جہاں عبادت گاہیں صرف مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے نہیں بلکہ ذہنی سکون اور سماجی میل جول کی جگہ بھی ہیںاسی وجہ سے شانلی اُورفا کو صدیوں سے انبیاء کا شہر کہا جاتا ہے۔
ایک ایسا شہر جہاں اسلام، عیسائیت اور یہودیت کی روایات ایک ہی جغرافیے میں آ کر ملتی ہیں۔یہ شہروہ خطہ ہےجسے تہذیبِ انسانی کی جنم بھومی کہا جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ اس شہر نے کئی نام اور کئی تہذیبیں دیکھی ہیں۔

کبھی یہ آرامی قبائل کا مسکن رہا، کبھی یونانی اور رومی دور میں ایڈیسا کہلایا، پھر اسلامی فتوحات کے بعد روہا اور عثمانی دور میں اُورفا بنا۔یہ شہر تینوں ابراہیمی مذاہب میں محترم سمجھے جانے والے انبیاء سے منسوب ہے، جن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
مقامی روایت کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بت پرستی کے خلاف آواز بلند کی، جس پر وقت کے بادشاہ نے انہیں آگ میں ڈالنے کا حکم دیا، لیکن یہی آگ پانی میں بدل گئی اور لکڑیاں مچھلیوں کی صورت اختیار کر گئیں۔

آج بالیکلی گول کے شفاف پانیوں میں تیرتی مچھلیاں اسی روایت کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔ زائرین یہاں دعا کرتے ہیں، خاموشی سے بیٹھتے ہیں اور اس جگہ کو محض ایک تاریخی مقام نہیں بلکہ روحانی تجربہ مانتے ہیں۔
اسی احاطے میں واقع حضرت ابراہیم علیہ االسلام کی جائے پیدائش سمجھا جانے والا غار بھی عقیدت کا مرکز ہے۔ یہاں آنے والے افراد، خاص طور پر خواتین، دعا، امید اور شفا کی نیت سے ٹھہرتے ہیں۔

غار کی خاموش فضا، مدھم روشنی اور دعاؤں کی سرگوشیاں اس احساس کو مضبوط کرتی ہیں کہ یہ شہر محض دیکھا نہیں جاتا بلکہ محسوس کیا جاتا ہے۔تاہم یہ شہر صرف تاریخ کا بوجھ اٹھائے خاموش نہیں بیٹھا۔ اس کے بازار آج بھی زندگی سے بھرپور ہیں۔ ڈھکے ہوئے بازار میں عرب، کرد اور ترک ثقافتوں کا امتزاج صاف دکھائی دیتا ہے۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

Waseem Akhtar, leader of Muttahida Qaumi Movement Pakistan
تازہ ترین

سندھ میں اقربا پروری اور وڈیرہ شاہی کا راج ہے ،وسیم اختر

22 اکتوبر , 2026
Amitabh Bachchan is unwell; doctors have advised him to rest.
تازہ ترین

امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ،ڈاکٹروں کا آرام کرنے کا مشورہ

22 اکتوبر , 2026
Tensions in the Middle East; rise in crude oil prices in the global market.
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

22 اکتوبر , 2026
Faisalabad Flour Mills Association announces postponement of strike for two days
تازہ ترین

فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہڑتال دو روز کے لیے موخر کرنے کا اعلان

22 اکتوبر , 2026
Report on foreign tourists visiting Pakistan in 2 years ready
پاکستان

2 سالوں میں پاکستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی رپورٹ تیار

22 اکتوبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif has arrived in Peshawar on a one-day visit.
اہم ترین 2

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے

22 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
سجدہ کرنا دماغ کیلئے کیا فوائد رکھتا ہے؟

سجدہ کرنا دماغ کیلئے کیا فوائد رکھتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں

Waseem Akhtar, leader of Muttahida Qaumi Movement Pakistan

سندھ میں اقربا پروری اور وڈیرہ شاہی کا راج ہے ،وسیم اختر

22 اکتوبر , 2026
Amitabh Bachchan is unwell; doctors have advised him to rest.

امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ،ڈاکٹروں کا آرام کرنے کا مشورہ

22 اکتوبر , 2026
Tensions in the Middle East; rise in crude oil prices in the global market.

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

22 اکتوبر , 2026
Faisalabad Flour Mills Association announces postponement of strike for two days

فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہڑتال دو روز کے لیے موخر کرنے کا اعلان

22 اکتوبر , 2026
Report on foreign tourists visiting Pakistan in 2 years ready

2 سالوں میں پاکستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی رپورٹ تیار

22 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In