اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےدفاعی معاہدے کا مقصد کسی کے خلاف جارحیت کے لیے نہیں ہے ،تینوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ خطے میں امن ،سلامتی ،خوشحالی کے لیے ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظؐ نے کہا مکہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کی توثیق ہے۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہائیوں پر محیط تعاون موجود ہے،حریمین شریفن کے تحفظ کی ذمہ داری پاکستانی عوام اور افواج کے لیے اہم فریضہ ہے ،
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا آزاد کشمیر کے عوام کا ووٹ نواز شریف پر اظہار اعتماد ہے،پہلے دو مراحل میں مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ۔آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت بننے کے بعد ترقی اور خوشحالی کا سفر پھر شروع ہو گا
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہالاقانونیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،مطالبات پر بیٹھ کر بات کی جا سکتی ہے ،خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،











