لاہور (پاک ترک نیوز ) پنجاب میں بسنت 2026 روایت کے برعکس جنوری میں منائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق فروری میں رمضان المبارک کے پیش نظر بسنت جنوری کے آواخر میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بسنت کی حتمی تاریخ کا اعلان حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ڈور، گڈی، پتنگ سازی کی اجازت بھی عنقریب دے دی جائے گی
سیلابی صورتحال اور مون سون کے بعد بسنت اور پتنگ بازی کے حوالے سے باقاعدہ پیش رفت متوقع ہے۔












