لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کی مشہور مارکیٹوں میں گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کے وسط میں واقع مشہور اولڈ اور نیو انارکلی، نیلہ گنبد اور بخشی مارکیٹ میں صرف پیدل چلنے والوں کو آمد و رفت کی اجازت ہوگی ۔ ان مارکیٹو میں گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا ۔
حکومت کی جانب سے اس اقدام کی وجہ ان مصروف کاروباری مراکز میں دن بھر جام رہنے والی ٹریفک ، پیدل چلنے اور بالخصوص خواتین کو پیش آنے والی مشکلات کے باعث کیا گیا جبکہ تاجروں کو بھی گاڑیوں کے داخلے سے پریشانی کا سامنا تھا ۔
اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے شاہدرہ کمپلیکس کی تزئین و آرائش کیلئے 800ملین جبکہ لاہور قلعے کی تزئین و آرائش اور بحالی کیلئے 370روپے کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔
پی اینڈ ڈی بورڈ نے ان منصوبوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ والڈ سٹی اتھارٹی اب ان کاموں کے لیے نئے ٹینڈر جاری کرے گی۔












