راولپنڈی (پاک ترک نیوز) راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ، اقدام قتل ، پولیس سے مزاحمت اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ،،مقدمے میں علیمہ خان ،ڈاکٹر عظمیٰ ،نورین نیازی ،ایم این اے شاہد خٹک،شفقت اعوان ، ایم پی اے مینا خان ، شفیع جان اور چودہ سو نامعلوم ملزمان نامزد کیے گئے ،ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے پتھراؤ کر کے پولیس کے نو اہلکاروں کو زخمی کیا ،چودہ ملزموں کو حراست میں لیا گیا ، ملزمان کی گاڑیوں سے پٹرول، کانچ کی بوتلیں، روئی، ماچس اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئیں












