راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) بلوچستان میں این-25 پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن۔فتنہ الہندوستان کے انیس دہشت گرد ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے گیارہ بہادر سپوت جام شہادت نوش کر گئے ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد روڈ بلاک کر کے مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف تھے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ
عوام کی جان و مال، شاہراہوں کے تحفظ اور بلوچستان کے امن کو یرغمال بنانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔












