راولپنڈی (پاک ترک نیوز )معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح 8 بج کر 40 منٹ پروقارتقریب ہو گی
تقریب کےمہمان خصوصی آرمی چیف وچیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سیدعاصم منیر ہوں گے، ایئرمارشل ظہیر بابرسدھواور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوں گے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،نیول چیف اورایئرچیف یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائیں گے ،تقریب میں تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے سلامی پیش کریں گے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر تقریب سے خطاب بھی کریں گئے
یوم معرکہ حق اس بات کی تجدید ہےکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا سخت اور منہ توڑجواب دیا جائے گا












