جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

36 منٹس پہلے
A A
ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

استنبول(پاک ترک نیوز )ترکیہ نے بحیرہ اسود کے مغربی حصے میں تیل کی تلاش کے لیے ایک مشکل اور طویل ڈرلنگ آپریشن جلد شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ترک وزیر توانائی الپ ارسلان بایراکتار کے مطابق مغربی بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے جلد کھدائی شروع کی جائے گی، تاہم یہ ایک مشکل عمل ہوگا اور اسے مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔

ترکیہ نے گزشتہ چند برسوں کے دوران سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور گہرے پانیوں میں کھدائی کرنے والے جہازوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

ترکیہ کا منصوبہ ہے کہ 2026 کے دوران بحیرہ اسود کے مغربی، وسطی اور مشرقی حصوں میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے 6 نئے کنویں کھودے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

ترک وزیر توانائی نے بتایا کہ حکومت رواں سال کے اختتام تک بحیرہ اسود کے وسیع گیس ذخائر سے پیداوار کو دوگنا کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

ترکیہ نے 2020 میں بحیرہ اسود میں 320 ارب مکعب میٹر گیس دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا، بعد میں اندازہ بڑھا کر 405 ارب مکعب میٹر کیا گیا۔ مزید دریافتوں کے بعد مجموعی اندازہ 785 ارب مکعب میٹر تک پہنچ چکا ہے۔

اس وقت بحیرہ اسود کے ساکاریہ گیس میدان سے روزانہ تقریباً 95 لاکھ مکعب میٹر گیس پیدا ہورہی ہے، جو تقریباً 40 لاکھ گھروں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔ رواں سال پیداوار میں اضافے کے بعد یہ گیس تقریباً 80 لاکھ گھروں کے لیے کافی ہونے کی توقع ہے۔

ترکیہ نے 2028 تک بحیرہ اسود سے گیس کی پیداوار چار گنا بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مرحلے پر سالانہ تقریباً 16 سے 17 ارب مکعب میٹر گیس پیدا کرنے کا منصوبہ ہے، جو روس سے ترکیہ کی موجودہ گیس درآمدات کے تقریباً 80 فیصد کے برابر ہوگی۔

موضوعات : Black Seadrillingoil explorationturkey
ShareSend

متعلقہ خبریں

Saudi Arabia considering joining Turkey's fifth-generation fighter jet program
تازہ ترین

سعودی عرب کا ترکیہ کے ففتھ جنریشن کان فائٹر جیٹ پروگرام میں شمولیت پرغور

10 ستمبر , 2026
Chinese missiles, Turkish artillery... Pakistan's new anti-drone system.
تازہ ترین

چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

9 ستمبر , 2026
Impact of Middle East conflict Turkey sets inflation rate target at 28.4%.
تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے اثرات، ترکیہ میں مہنگائی کی شرح کا ہدف 28.4مقرر

8 ستمبر , 2026
Baykar drones making waves in Türkiye's defense industry
تازہ ترین

ترکیہ کی دفاعی صنعت میں بائیکار ڈرونز کی دھوم

7 ستمبر , 2026
یونان کا ترکیہ کی یورپی یونین میں شمولیت کی حمایت کا اعلان
تازہ ترین

یونان کا ترکیہ کی یورپی یونین میں شمولیت کی حمایت کا اعلان

5 ستمبر , 2026
ترکیہ کی نئی آبدوز ،وزن 2700ٹن،40افراد پر مشتمل عملہ تعینات ہو گا
تازہ ترین

ترکیہ کی نئی آبدوز ،وزن 2700ٹن،40افراد پر مشتمل عملہ تعینات ہو گا

5 ستمبر , 2026
اگلی خبر
اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

یہ بھی پڑھیں

A banana worth $6 million

60لاکھ ڈالر کا کیلا؟

10 ستمبر , 2026
امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

10 ستمبر , 2026
اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

10 ستمبر , 2026
ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

10 ستمبر , 2026

حکومت اور پیپلز پارٹی میں پسِ پردہ رابطے تیز، اسپیکر ایاز صادق ڈیڈ لاک ختم کرانے میں کامیاب

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔