برمنگھم ( پاک ترک نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کا بڑا ٹاکرا بھارت جیت گیا، پاکستان کو 64رنز سے شکست ہو گئی۔
171رنز ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس 17ویں اوور میں 106رنز پر ہی ہمت ہار گئیں، پاکستانی ٹیم کی 7کھلاڑی ڈبل فگر میں ہی داخل نہ ہوپائیں،، منیبہ علی 41رنز بنا کر نمایاں رہی
بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں پر 170رنز بنائے، سمرتی مدھنا 68رنز بنا کر نمایاں رہیں، کپتان ہرمن پریت نے 36، رچاگوش نے 34رنز بنائے،، سعدیہ اقبال اور کپتان فاطمہ ثنا نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔












