لاہور( پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے اہم ریکارڈ پر قبضہ جمانے کیلئے تیار ہیں ۔فخر زمان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 93چھکے لگائے ہیں اور وہ محمد رضوان سے محض 2چھکوں کی دوری پر ہیں ۔ قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے 106میچز میںسب سے زیادہ 95چھکے لگائے ہیں ۔
فخر زمان کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ قومی وکٹ کیپر بلے باز کے ریکارڈ پر قبضہ جما سکتے ہیں اس کیلئے انہیں محض 6چھکے درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور بابر اعظم 76،76چھکوں کےساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔سابق کپتان شاہد خان آفریدی 73بار گیند کو بائونڈر کے پار پہنچا چکے ہیں ۔وہ اس فہرست میں پانچوں پوزیشن پر موجود ہیں ۔
ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز سابق بھارتی کپتان روہت شرما کے پاس ہے جنہوں نے 159میچز میں 205چھکے لگا رکھے ہیں ۔ دوسرے نمبر پر یواے ای کے کپتان محمد وسیم کا نام آتا ہے جنہوں نے 187بار گیند کو بائونڈر ی سے باہر بھیجا ہے ۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر مارٹن گپٹل ہیں جنہوں نے 122میچز میں 173چھکے لگا رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا فائنل آج کھیلا جا رہاہے ۔ فخر زمان سکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سیریز میں حصہ نہیں لے رہے ہیں ۔












