اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے متعلق وفاقی حکومت کا موقف سامنے گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مناسب وقت پر جاری کر دیا جائے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر مزید کسی طرح کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں۔
خواجہ آصف کا مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں، اُن کی واپسی پر نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔












