پیر , 27 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

استعمال شدہ درآمدی موبائل سستے، ایف بی آر نے پی ٹی اے ٹیکس میں بڑی کمی کر دی

6 مہینے پہلے
A A
Used imported mobile phones are cheaper, FBR makes a big reduction in PTA tax
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے استعمال شدہ درآمدی موبائل فونز پر عائد پی ٹی اے/کسٹمز ٹیکس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد آئی فون، سام سنگ، گوگل پکسل اور ون پلس سمیت متعدد معروف برانڈز کے فون نسبتاً سستے ہونے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے پیر کے روز ویلیوایشن رولنگ نمبر 2035 آف 2026 جاری کی، جس کے تحت 62 اقسام کے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ موبائل فونز کے نئے کسٹمز ویلیوز مقرر کیے گئے ہیں۔


ان اقدار کا اطلاق بغیر پیکنگ اور بغیر لوازمات کے کمرشل امپورٹ پر ہوگا۔حکام کے مطابق پرانی ویلیوایشن ڈیڑھ سال سے زائد پرانی ہو چکی تھی، جو عالمی مارکیٹ قیمتوں کی درست عکاسی نہیں کر رہی تھی۔
اس دوران کئی نئے ماڈلز مارکیٹ میں آ چکے تھے جبکہ متعدد پرانے فونز اپنی عمر پوری کر چکے تھے، جس کے باعث ان کی قیمتوں میں کمی ضروری ہو گئی تھی۔
اسی پس منظر میں کسٹمز حکام نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات 25 اور 25A کے تحت نئی ویلیوایشن کا عمل شروع کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ درآمدی دستاویزات میں ظاہر کی جانے والی قیمتوں اور عالمی مارکیٹ ریٹس میں واضح فرق سامنے آ رہا تھا۔نئے فیصلے کے تحت کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز فون کی ظاہری حالت یا گریڈ سے قطع نظر، کسٹمز کی مقرر کردہ قیمت پر وصول کیے جائیں گے۔
تاہم شرط یہ ہے کہ استعمال شدہ موبائل فون کم از کم چھ ماہ پہلے ایکٹیویٹ ہو چکا ہو۔ درآمد کنندگان کو ایکٹیویشن مدت ظاہر کرنا ہوگی، جس کی تصدیق متعلقہ افسران کریں گے۔
جن برانڈز یا ماڈلز کو فہرست میں شامل نہیں کیا گیا، ان کی ویلیوایشن کسٹمز ایکٹ کی دفعات 25(5) اور 25(6) کے تحت کی جائے گی۔کسٹمز حکام کے مطابق ویلیوایشن کے عمل کے دوران درآمد کنندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے متعدد اجلاس کیے گئے، 90 دن کا درآمدی ڈیٹا جانچا گیا، مارکیٹ سروے اور مقامی بازاروں کے دورے بھی کیے گئے۔


چونکہ امپورٹ ڈیٹا میں تضاد پایا گیا، اس لیے حتمی قیمتیں مارکیٹ انکوائری کی بنیاد پر طے کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نئی ویلیوایشن سے انڈر انوائسنگ کی حوصلہ شکنی، ریونیو میں بہتری اور استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد میں شفافیت آئے گی، جبکہ صارفین کو بھی بالواسطہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

موضوعات : cellfbr
ShareSend

متعلقہ خبریں

Don't make this mistake before buying a mobile phone.
تازہ ترین

موبائل فون خریدنے سے پہلے یہ غلطی نہ کریں

16 جولائی , 2026
FBR officials refuse to provide taxpayers' data to the Senate Committee on Interior.
تازہ ترین

ایف بی آر حکام کا سینیٹ کمیٹی داخلہ کو ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا دینے سے انکار

6 جولائی , 2026
Displaying wealth on social media will now be expensive
تازہ ترین

دولت کی سوشل میڈیا پر نمائش اب مہنگی پڑے گی

9 جون , 2026
750K prize bond draw, who will win the first prize
تازہ ترین

750کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ،کس کا پہلا انعام

16 اپریل , 2026
How to download e-stamp paper at home
پاکستان

گھر بیٹھے ای اسٹامپ پیپر ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

11 مارچ , 2026
لگژری لائف اسٹائل، کم ٹیکس گوشوارے: ایف بی آر کا امیروں پر ڈیجیٹل شکنجہ تنگ
پاکستان

لگژری لائف اسٹائل، کم ٹیکس گوشوارے: ایف بی آر کا امیروں پر ڈیجیٹل شکنجہ تنگ

30 جنوری , 2026
اگلی خبر
پاک بھارت جنگ نہ روکی جاتی تو حالات انتہائی خطرناک ہو سکتے تھے: ڈونلڈ ٹرمپ

پاک بھارت جنگ نہ روکی جاتی تو حالات انتہائی خطرناک ہو سکتے تھے: ڈونلڈ ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

26 جولائی , 2026
یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی

یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی

26 جولائی , 2026
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

26 جولائی , 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

26 جولائی , 2026
لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

26 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English