جمعرات , 8 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایف بی آر کا دیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کو بڑا ریلیف

1 گھنٹہ پہلے
A A
FBR provides big relief to those who file late returns
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مقررہ یا توسیع شدہ مدت کے بعد ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کیلئے بڑا ریلیف متعارف کرادیا۔

ایف بی آر کے مطابق ایسے افراد 25 ہزار روپے سرچارج کی ادائیگی کے بغیر فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل ہوسکیں گے، تاہم انہیں آئندہ چھ ماہ کے دوران کوئی جائیداد خریدنے یا اس میں ملکیتی مفاد حاصل نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کرانا ہوگی۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس قواعد میں مجوزہ ترامیم کا مسودہ ایس آر او 1691 جاری کردیا ہے۔ترمیم کے تحت دیر سے گوشوارہ جمع کرانے والے فرد کو ایف بی آر کے آن لائن نظام کے ذریعے مخصوص فارم میں یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ یقین دہانی جمع کرانے کی تاریخ سے اگلے چھ ماہ تک وہ کسی جائیداد کو خرید، حاصل یا اس میں ملکیتی یا مفاداتی حق حاصل نہیں کرے گا۔

ایف بی آر کے مطابق سرچارج سے استثنیٰ اسی صورت برقرار رہے گا جب متعلقہ شخص چھ ماہ کی اس شرط پر مکمل عمل کرے گا۔چھ ماہ کی مدت آن لائن نظام سے یقین دہانی فارم کامیابی سے جمع ہونے کے بعد جاری ہونے والی رسید کی تاریخ سے شروع ہوگی۔

ایف بی آر کو اختیار ہوگا کہ وہ مختلف سرکاری اداروں، رجسٹریوں، مالیاتی اداروں یا دیگر قانونی ذرائع سے دستیاب معلومات کی بنیاد

یہ بھی پڑھیں :فرانس کا ایٹمی صلاحیت رکھنے والے میزائل کا سمندر سے کامیاب تجربہhttps://ptnurdu.pk/latest-news-updates/france-successfully-tests-nuclear-capable-missile-from-the-sea/پر اس یقین دہانی کی پابندی کی جانچ کرے۔

اگر معلوم ہوا کہ متعلقہ فرد نے چھ ماہ کی مدت کے دوران کوئی جائیداد خریدی یا اس میں ملکیتی یا مفاداتی حق حاصل کیا ہے تو اسے اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں سرچارج سے حاصل ہونے والا فائدہ خلاف ورزی کی تاریخ سے ختم کردیا جائے گا، جبکہ فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شمولیت پھر عام قواعد کے تحت ہوگی۔

ایف بی آر نے ٹیکس گوشواروں کی خودکار جانچ اور نظام کی جانب سے نشاندہی کیے گئے مسائل سے متعلق اطلاع دینے کا طریقہ کار بھی جاری کردیا ہے۔

اس کے علاوہ غیر مقیم جہاز مالکان، چارٹررز یا مجاز شپنگ ایجنٹس کی جانب سے جمع کرائے جانے والے انکم ٹیکس گوشوارے سے متعلق بھی نئے قواعد جاری کیے گئے ہیں۔

موضوعات : big relieffbr
ShareSend

متعلقہ خبریں

Today is the last day to file income tax returns.
تازہ ترین

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن

30 ستمبر , 2026
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا کل آخری دن
پاکستان

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا کل آخری دن

29 ستمبر , 2026
ایف بی آر کی ای مانیٹرنگ کے بغیر فیکٹریوں سے تیار مال کی منتقلی پر پابندی
تازہ ترین

ایف بی آر کی ای مانیٹرنگ کے بغیر فیکٹریوں سے تیار مال کی منتقلی پر پابندی

14 ستمبر , 2026
Tax evasion of Rs 1,120 billion Investigations launched against over 500 companies.
تازہ ترین

1120 ارب کی ٹیکس چوری ، 500 سے زائد کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع

10 ستمبر , 2026
Prime Minister directs completion of FBR reforms within the stipulated timeframe.
تازہ ترین

وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

28 اگست , 2026
FBR signals intent to abolish super tax; considers providing further relief to the business sector.
تازہ ترین

ایف بی آر کا سپر ٹیکس ختم کرنے کا عندیہ، کاروباری شعبے کو مزید ریلیف دینے پر غور

13 اگست , 2026
اگلی خبر
Preparations underway to present the Makkah Joint Defense Agreement to the Turkish Parliament.

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ترکیہ کی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری

یہ بھی پڑھیں

Google introduces new experimental tool to make games easier with the help of AI

اے آئی کی مدد سے گیم بنانا آسان، گوگل کا نیا تجرباتی ٹول متعارف

8 اکتوبر , 2026
Preparations underway to present the Makkah Joint Defense Agreement to the Turkish Parliament.

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ترکیہ کی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری

8 اکتوبر , 2026
FBR provides big relief to those who file late returns

ایف بی آر کا دیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کو بڑا ریلیف

8 اکتوبر , 2026
Efforts to schedule the hearing for Bushra Bibi's sentence suspension plea at an early date.

بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کوششیں

8 اکتوبر , 2026
France successfully tests nuclear-capable missile from the sea.

فرانس کا ایٹمی صلاحیت رکھنے والے میزائل کا سمندر سے کامیاب تجربہ

8 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔