اتوار , 18 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا کا بڑا فیصلہ، پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزے معطل

9 مہینے پہلے
A A
امریکا کا بڑا فیصلہ، پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزے معطل
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)امریکا سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس سے ہزاروں پاکستانی خاندانوں کی اُمیدوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امریکی امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ غیر معینہ مدت کے لیے منجمد کر دی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ پابندی امیگرنٹ ویزاز پر ہے، یعنی مستقل رہائش کے خواہشمند افراد براہِ راست متاثر ہوں گے، جبکہ سیاحتی یا اسٹوڈنٹ ویزا اس فیصلے کا حصہ نہیں ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 21 جنوری سے امیگرنٹ ویزا درخواستوں کو روک دیں، جب تک نئے اسکریننگ اور ویٹنگ طریقہ کار کا دوبارہ جائزہ مکمل نہیں ہو جاتا۔
حیران کن طور پر پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں حالیہ بہتری بھی پاکستان کو اس فہرست سے نہیں بچا سکی۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ جن اہم ممالک کے نام سامنے آئے ہیں۔
ان میں روس، ایران، افغانستان، عراق، مصر، نائجیریا، برازیل، بنگلا دیش، نیپال، صومالیہ، شام سمیت 75 ممالک شامل ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق اس فیصلے کی بنیاد “پبلک چارج” قانون ہے، جس کے تحت ایسے افراد کو ویزا دینے سے انکار کیا جا سکتا ہے جو مستقبل میں امریکی فلاحی پروگرامز پر بوجھ بن سکتے ہوں۔
اس نئی پالیسی میں عمر، صحت، مالی حیثیت، انگریزی زبان پر عبور، حتیٰ کہ موٹاپا اور ماضی میں کسی بھی قسم کی سرکاری امداد لینے کا ریکارڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکی ٹیکس دہندگان کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، جبکہ ناقدین اسے مہاجرین اور ترقی پذیر ممالک کے خلاف امتیازی پالیسی قرار دے رہے ہیں۔

موضوعات : pakistantrumpvisa
ShareSend

متعلقہ خبریں

امریکی قرضوں پر سود کی ادائیگیاں یومیہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، بجٹ خسارے میں 12 فیصد اضافہ
دنیا

امریکی قرضوں پر سود کی ادائیگیاں یومیہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، بجٹ خسارے میں 12 فیصد اضافہ

18 اکتوبر , 2026
پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے،ہیری بروک
تازہ ترین

پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے،ہیری بروک

17 اکتوبر , 2026
Pakistan's textile exports rise by 5.26%, exceeding $5 billion in the first quarter.
تازہ ترین

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 5.26 فیصد اضافہ، پہلی سہ ماہی میں 5 ارب ڈالر سے تجاوز

17 اکتوبر , 2026
The war with Iran will end soon, Donald Trump
دنیا

ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی،ڈونلڈ ٹرمپ

17 اکتوبر , 2026
Tri-nation series, hosted by Pakistan, begins tomorrow
تازہ ترین

پاکستان  کی میزبانی میں سہ ملکی سیریز کا کل سے آغاز

17 اکتوبر , 2026
The England cricket team has arrived in Pakistan; the triangular ODI series will begin on October 18.
تازہ ترین

انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سہ ملکی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

16 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
ایران پر امریکی حملے کے خدشات بڑھ گئے

ایران پر امریکی حملے کے خدشات بڑھ گئے

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک

سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک

18 اکتوبر , 2026
لاہور جم خانہ کلب کی زمین اور لیز کا تنازع ، پنجاب اسمبلی کی کمیٹی نے انتظامیہ کو طلب کر لیا

لاہور جم خانہ کلب کی زمین اور لیز کا تنازع ، پنجاب اسمبلی کی کمیٹی نے انتظامیہ کو طلب کر لیا

18 اکتوبر , 2026
جنوبی کوریا کا 30 کلوواٹ لیزر دفاعی نظام، تجربے کے دوران تین ڈرونز تباہ کرنے میں کامیاب

جنوبی کوریا کا 30 کلوواٹ لیزر دفاعی نظام، تجربے کے دوران تین ڈرونز تباہ کرنے میں کامیاب

18 اکتوبر , 2026
لاہور میں بسنت 2027 کے لیے 12 سے 14 مارچ کی تاریخیں تجویز

لاہور میں بسنت 2027 کے لیے 12 سے 14 مارچ کی تاریخیں تجویز

18 اکتوبر , 2026
امریکی قرضوں پر سود کی ادائیگیاں یومیہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، بجٹ خسارے میں 12 فیصد اضافہ

امریکی قرضوں پر سود کی ادائیگیاں یومیہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، بجٹ خسارے میں 12 فیصد اضافہ

18 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In