کراچی (پاک ترک نیوز )کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 29 جون کو مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان میر رضا علی کے 3 بینک اکاونٹس کی تفصیلات موصول ہوگئیں۔
میر رضا کے نجی بینک کے ایک اکاؤنٹ کی بینک اسٹیمنٹ کے مطابق 24 جولائی کو بیلنس زیرو ہوچکا تھا، دوسرا بینک اکاؤنٹ بھی 28 جولائی کو زیرو ہوگیا تھا جبکہ اپنے دوسرے اکاؤنٹ سے تیسرے اکاؤنٹ میں 8 ہزار روپے ٹرانسفر کیے تھے۔
انہوں نے گھر سے نکلنے سے پہلے اپنے تیسرے اکاؤنٹ سے والد اور والدہ کو بھی رقوم ٹرانسفر کی تھیں۔ والدین کو رقوم ٹرانسفر کرنے کے بعد میر رضا کے تیسرے اکاؤنٹ میں صرف 720 روپے بیلنس تھا۔
میر رضا نے گھر سے نکلنے سے قبل موبائل بینک اکاؤنٹ سے بہن کو 4 ہزار روپے بھیجے تھے۔












