جمعرات , 24 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاک سعودی ترکیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے اتحاد کی جانب اہم پیش رفت ہے، مولانا فضل الرحمان

2 مہینے پہلے
A A
پاک سعودی ترکیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے اتحاد کی جانب اہم پیش رفت ہے، مولانا فضل الرحمان
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی دنیا کی مشترکہ دفاعی قوت ہمیشہ سے ہماری خواہش رہی ہے، پاک سعودی اور ترکیہ دفاعی معاہدے میں دیگر اسلامی ممالک کو بھی شریک ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مسلم امہ کی قیادت کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ جے یو آئی کے منشور اور نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلامی بلاک کا قیام روزِ اول سے جے یو آئی کے منشور کا حصہ رہا ہے۔ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور اجتماعی سلامتی کا مضبوط ستون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امت مسلمہ کے درمیان مطلوبہ اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے اور اس امر کا ثبوت ہے کہ امت مسلمہ کے مفادات مشترک ہیں۔

جے یو آئی سربراہ کے مطابق دفاعی معاہدہ اسلامی مقدسات کے وقار اور تحفظ کے عزم کی علامت بھی ہے، جبکہ یہ اسلامی ممالک کے درمیان مزید قریبی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک سعودی ترکیہ دفاعی معاہدہ ملت اسلامیہ کی مضبوطی، یکجہتی اور اتحاد کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حرمین شریفین کی نگہبانی کے اعزاز کے باعث تمام مسلمانوں کے دلوں میں بلند مقام رکھتا ہے، جبکہ پاکستانی عوام حرمین شریفین کے دفاع کو عظیم اعزاز اور مقدس مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے دعا کی کہ پاک سعودی ترکیہ دفاعی معاہدہ پوری امت مسلمہ کے عروج اور نشاۃِ ثانیہ کا ذریعہ بنے۔

انہوں نے جے یو آئی کی جانب سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سربراہان کو دلی مبارکباد بھی پیش کی۔

موضوعات : Defensedefense agreementFazlur Rehmanjuipakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

Is the 10-rupee note being discontinued in Pakistan
اہم ترین 3

کیا پاکستان میں 10روپے کا نوٹ ختم ہو رہا ہے؟

22 ستمبر , 2026
مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ
اہم ترین 3

مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ

21 ستمبر , 2026
799 Pakistani workers died abroad in two years; highest number of deaths in Saudi Arabia.
تازہ ترین

2سال میں بیرونِ ملک 799 پاکستانی ورکرز جاں بحق، سعودی عرب میں سب سے زیادہ اموات

21 ستمبر , 2026
Pakistan fined 50% and docked World Test Championship points for slow over-rate in the Edgbaston Test.
تازہ ترین

ایجبسٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ، پاکستان پر50فیصد جرمانہ، عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی کٹ گئے

14 ستمبر , 2026
پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا
تازہ ترین

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے
تازہ ترین

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026
اگلی خبر
پاک سعودی ترکیہ دفاعی معاہدہ، بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے مفادات کا اعتراف کرنے لگا

پاک سعودی ترکیہ دفاعی معاہدہ، بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے مفادات کا اعتراف کرنے لگا

یہ بھی پڑھیں

ایران فوجی طاقت کے دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

ایران فوجی طاقت کے دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

23 ستمبر , 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،19دہشت گرد ہلاک ،صوبیدار شہید

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،19دہشت گرد ہلاک ،صوبیدار شہید

23 ستمبر , 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سادہ لباس افراد پر کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سادہ لباس افراد پر کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام

23 ستمبر , 2026
پنجاب حکومت کی وفاق سے موبائل ،انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی درخواست

پنجاب حکومت کی وفاق سے موبائل ،انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی درخواست

23 ستمبر , 2026
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

23 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In