جمعہ , 14 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

ایران پر امریکی حملے کے خدشات بڑھ گئے

7 مہینے پہلے
A A
ایران پر امریکی حملے کے خدشات بڑھ گئے
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن /تہران : (پاک ترک نیوز)مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر خطرناک تناؤ پیدا ہو گیا ہے، جہاں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
عالمی میڈیا اور مغربی دفاعی حلقوں کے مطابق خطے میں غیر معمولی عسکری اور سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں، جو کسی بڑی پیش رفت کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔
برطانوی میڈیا نے مغربی فوجی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران پر امریکی کارروائی کے امکانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جنگی حکمتِ عملی میں غیر متوقع فیصلے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، اسی وجہ سے صورتحال جان بوجھ کر غیر واضح رکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب سفارتی محاذ پر بھی ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے تہران سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا ہے جبکہ برطانوی سفیر کو بھی فوری طور پر وطن طلب کر لیا گیا ہے، جسے ممکنہ فوجی کشیدگی سے جوڑا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی ایران میں مظاہرین کے خلاف کارروائیوں اور سزاؤں پر سخت ردعمل دے چکے ہیں اور سنگین نتائج کی وارننگ دے چکے ہیں۔
تاہم حالیہ پریس بریفنگ میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی وقتی طور پر مؤخر کی گئی ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں ہلاکتوں سے متعلق اطلاعات میں کمی آئی ہے۔
ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر اسپین، پولینڈ، اٹلی، بھارت سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اسی دوران خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں سے عملے کے انخلا کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
ایران نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات محفوظ نہیں رہیں گی، جس کے نتیجے میں صورتحال مزید سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے۔

موضوعات : Donald Trumpiranus
ShareSend

متعلقہ خبریں

China will send scientists to Iran for the exploration and processing of rare minerals.
تازہ ترین

چین ایران میں نایاب معدنیات کی تلاش اور پراسیسنگ کے لیے سائنسدان بھیجے گا

13 اگست , 2026
Pakistan on the front foot for peace between the US and Iran
تازہ ترین

امریکہ ،ایران میں صلح کیلئے پاکستان فرنٹ فٹ پر

13 اگست , 2026
امریکا اور ایران جنگ بندی میں 60 روزہ توسیع پر متفق
اہم ترین 2

امریکا اور ایران جنگ بندی میں 60 روزہ توسیع پر متفق

12 اگست , 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے
اہم ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے

11 اگست , 2026
Trump announces plan to claim compensation from Iran for war damages.
تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان

11 اگست , 2026
Mecca Defense Pact poses no threat to Iran Esmaeil Baghaei
اہم ترین

مکہ دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرہ نہیں اسماعیل بقائی

10 اگست , 2026
اگلی خبر
امریکا اور برطانیہ نے قطری فوجی اڈے سے عملہ نکالنا شروع کر دیا

امریکا اور برطانیہ نے قطری فوجی اڈے سے عملہ نکالنا شروع کر دیا

یہ بھی پڑھیں

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی طلبہ کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی طلبہ کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی

13 اگست , 2026
کراچی،میر رضا کے اکاونٹ سسے کتنی رقم ٹرانسفر ہوئی؟

کراچی،میر رضا کے اکاونٹ سسے کتنی رقم ٹرانسفر ہوئی؟

13 اگست , 2026
وزیراعظم کی ناروے کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم کی ناروے کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

13 اگست , 2026
لاہور، تھانے میں 2خواتین کی ہلاکت، خاتون کے بازو اور کلائی پر انجکشن کے نشانات

لاہور، تھانے میں 2خواتین کی ہلاکت، خاتون کے بازو اور کلائی پر انجکشن کے نشانات

13 اگست , 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول ہفتے کو، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول ہفتے کو، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

13 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔