اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) امریکا اور ایران کے مذاکرات کل اسلام آباد میں شروع ہوں گے ، ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ،اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنز آج رات پاکستان پہنچیں گے ۔
ایران کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بھی آج رات اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے ،وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بھی جے ڈی وینس کی پاکستان آنے کی تصدیق کر دی۔












