اتوار , 26 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی شروع

3 مہینے پہلے
A A
The blockade of the Strait of Hormuz begins
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

امریکی فوج نے پیر کے روز سے ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور نکلنے والی تمام سمندری ٹریفک کی ناکہ بندی کا نفاذ شروع کر دیا ہے۔جس میں کسی اور جگہ سے آنے والے یا جانے والے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے۔
میری ٹائم ڈیٹا کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے صرف 23بحری جہازوں کو آبنائے سے گزرتے ہوئے ٹریک کیا گیا ہے۔جبکہ 28 فروری کوجنگ شروع ہونے سے پہلے اوسطاً 138 بحری جہاز ہر روز آبنائے ہرمز سے گزرتے تھے۔


امریکی بحریہ کے 2022 کے قانون کے مطابق ناکہ بندی کا مطلب تمام ریاستوں کے تمام بحری و ہوائی جہازوں کو دشمن اور غیرجانبدار مخصوص بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، یا ساحلی علاقوں میں داخل ہونے یا باہر جانے سے روکنے کے لیےکیا جانے والاجنگی آپریشن ہے۔
اس حوالے سے امریکی سینٹ کام نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی افواج امریکی وقت کے مطابق پیر کی صبح دس بجے سےآبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کریں گی۔بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ناکہ بندی میںخلیج عرب اور خلیج عمان کی تمام ایرانی بندرگاہوں سمیت دیگر ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں داخل ہونے یا جانے والے تمام ممالک کے جہازوں کے خلاف غیر جانبداری سے ناکہ بندی نافذ کی جائے گی۔


اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتورا کی شام امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویواور اپنے سماجی میڈیا کے اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ پاکستان میں ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات ناکام ہو گئے کیونکہ ایران "اپنے جوہری عزائم ترک کرنے کو تیار نہیں”۔جبکہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےاپنے جواب میں امریکہ کے بڑھتے ہوئےمطالبات اور غیر قانونی درخواستوںکو بات چیت کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔


جہاز رانی کے ماہرین نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرنے کی امریکی کاروائی کو غیر ضروری قراد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف چند مٹھی بھر جہازوں کو متاثر کرے گی جو اب بھی آبی گزرگاہ استعمال کر رہے ہیں۔چنانچہ یہ ایک بہت ہی چھوٹی چال ہو گی جس سے کچھ نہیں بدلے گا۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو ٹول ادا کرنے والے کسی بھی بحری جہاز کو محفوظ راستہ نہ ملنے کی دھمکی کا بھی بہت کم اثر پڑے گا۔کیونکہ ایسا کرنے والی بیشتر جہاز راں کمپنیاں پابندیوں سے بچنے کے لئے اس ادائیگی کو ظاہر نہیں کریں گی۔ ویسے بھی آبنائے سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد اب نہ ہونے کے برابر ہے۔تاہم ناکہ بندی جہازوں کی تعداد مزید کم کرنے کا موجب بنے گی۔جبکہ زیادہ تر شپنگ کمپنیاںعارضی جنگ بندی کے معاہدےکے برقرار رہنے تک انتظار کرنا جاری رکھیں گی اور اگر ایسا ہوتا ہے توآبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے کا سلسلہ سست رفتاری سے دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔

موضوعات : #StraitofHurmuz#strartofhomans
ShareSend

متعلقہ خبریں

20 commercial ships passed through the Strait of Hormuz, US officials say
تازہ ترین

20تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے ،امریکی حکام

13 جولائی , 2026
Amid attacks in the Strait of Hormuz, Pakistan has issued a tender for LNG procurement.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں حملے ،پاکستان نے ایل این جی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا

9 جولائی , 2026
48 ships safely pass through the Strait of Hormuz
تازہ ترین

آبنائے ہرمز سے 48 جہاز بحفاظت گزر گئے

29 جون , 2026
No country can impose tolls or fees on the Strait of Hormuz, Marco Rubio
اہم ترین

آبنائے ہرمز پر کوئی ملک ٹول یا فیس عائد نہیں کر سکتا،مارکو روبیو

24 جون , 2026
America and Iran attack each other again
تازہ ترین

امریکا ،ایران کے ایک دوسرے پر ایک بار پھر حملے

6 جون , 2026
Iran imposes new rules regarding the Strait of Hormuz
تازہ ترین

ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق نئے قوانین نافذ کردیئے

8 مئی , 2026
اگلی خبر
Telephone conversation between Ishaq Dar and Canadian Foreign Minister

اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ

یہ بھی پڑھیں

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

25 جولائی , 2026
ایم کیو ایم کے آزادکشمیرمیں امیدوار دستبردار، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

ایم کیو ایم کے آزادکشمیرمیں امیدوار دستبردار، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

25 جولائی , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

25 جولائی , 2026
نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

25 جولائی , 2026
لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

25 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English