اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کے نائب وزیر خارجہ جنوبی و وسطی ایشیائی امور پال کپور نے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی گئی ،ملاقات میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری بھی شریک ہوئے ،ملاقات میں سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔پاک امریکا تعلقات باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں۔
ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ، پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازوں کا جلد آغاز چاہتے ہیں۔ مشرق وسطی کےتنازعہ کے دیرپا اور پُرامن حل کیلئے پر امید ہیں، امریکی نائب وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔












