اتوار , 6 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکہ کے ایران پر گیارہویں روز بھی حملے

2 مہینے پہلے
A A
US attacks on Iran continue for the eleventh day.
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) ایران پر امریکی حملوں کا سلسلہ گیارہویں روز بھی جاری ہے۔امریکی فورسز نے ایران کے فوجی آپریشنز مراکز، بحری صلاحیتوں، طیاروں کے ہینگرز، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور فوجی لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، جبکہ ایران نے جوابی کارروائی میں کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب کویت نے ایرانی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔ کیا مشرقِ وسطیٰ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکا ہے؟ دیکھیے یہ رپورٹ۔

امریکہ نے ایران کے خلاف اپنی فضائی کارروائیاں مزید تیز کر دیں۔ گیارہویں روز بھی امریکی طیاروں نے تبریز، سیریک، بوشہر اور خوزستان سمیت مختلف علاقوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جہاں متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ تہران میں ممکنہ نئے حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر فضائی دفاعی نظام مسلسل متحرک رہا اور مختلف مقامات پر اینٹی ایئرکرافٹ فائرنگ دیکھی گئی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ کارروائیوں کا مقصد ایران کی ان صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے جن کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق ایران اب تک تیس سے زائد تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا چکا ہے، اسی لیے بحری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے یہ آپریشن جاری رکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایران نے بھی جوابی کارروائی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت میں موجود ایک امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق حملے میں اسلحہ گوداموں، بری افواج کے کمانڈ سینٹر سے منسلک لاجسٹک آلات اور فوجی تنصیبات کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم امریکی یا کویتی حکام کی جانب سے نقصان کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام پی آئی اے کا نیا روپ خود ڈیزائن کریں گے؟ کینوا کی قومی مقابلے کی تجویز

ایرانی کارروائیوں کے بعد کویت نے سخت سفارتی ردعمل دیتے ہوئے ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔ کویتی حکام نے اپنے آئل ٹینکر پر حملے اور ملکی سلامتی کو لاحق خطرات پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور واضح کیا کہ اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق امریکی حملوں کا مسلسل دائرہ وسیع ہونے اور ایران کی جانب سے خطے میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو خلیجی ممالک،عالمی توانائی کی سپلائی اور بین الاقوامی تجارت مزید شدید خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے۔

گیارہ دن سے جاری اس تصادم نے پورے مشرقِ وسطیٰ کو غیر یقینی صورتحال میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک جانب امریکہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو محدود کرنے کے لیے مسلسل حملے کر رہا ہے، تو دوسری جانب ایران بھی اپنے جوابی اقدامات کا دائرہ وسیع کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ اب دنیا کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آیا سفارت کاری اس جنگ کو روک پائے گی یا خطہ ایک مزید بڑے اور تباہ کن تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔

موضوعات : #usairan
ShareSend

متعلقہ خبریں

Trump's threat to attack Iran's Fordow facility
اہم ترین

ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

5 ستمبر , 2026
Why are Larak and Kharg Islands so important for Iran
تازہ ترین

لارک اور خارگ جزیرے ایران کیلئے اتنے اہم کیوں؟

4 ستمبر , 2026
The Strait of Hormuz will not open without Iran's consent Ebrahim Azizi.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی،ابراہیم عزیزی

4 ستمبر , 2026
US-Iran tensions, crude oil more expensive in the global market
تازہ ترین

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

4 ستمبر , 2026
ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا اسرائیل کا مرکزی ہدف ہے: نیتن یاہو
اہم ترین

ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا اسرائیل کا مرکزی ہدف ہے: نیتن یاہو

3 ستمبر , 2026
Iran has displayed the wreckage of the US MQ-9 Reaper drone to the public.
تازہ ترین

ایران نے امریکی ایم کیو نائن ریپر ڈرون کا ملبہ عوام کے سامنے پیش کردیا

3 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Application filed in Federal Constitutional Court for bail of Mahmood al-Rasheed

محمود الرشید کی ضمانت کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

5 ستمبر , 2026
انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

5 ستمبر , 2026
Approval granted to make batteries mandatory for solar and wind power projects.

سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کے لیے بیٹری لازمی قرار دینے کی منظوری

5 ستمبر , 2026
Pakistan's plan to hand over 38 projects worth $6.5 billion to public-private partnerships.

پاکستان کا 6.5 ارب ڈالر کے 38 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے کا منصوبہ

5 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔