منگل , 28 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وائٹ ہائوس میں ٹرمپ اورزیلنسکی ملاقات، روس یوکرین جنگ پر مثبت پیش رفت

8 مہینے پہلے
A A
وائٹ ہائوس میں ٹرمپ اورزیلنسکی ملاقات، روس یوکرین جنگ پر مثبت پیش رفت
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل یہر

صدرٹرمپ نے الاسکا میں پوٹن سے ملاقات کے دو دن بعد گذشتہ شام وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی اور امریکہ کے قریبی یورپی اتحادیوںبرطانیہ فرانس، جرمنی، اٹلی، فن لینڈاور، نیٹو کے رہنماؤں کی میزبانی کی۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پوٹن کو فون کیا ہے اور پوٹن ۔ زیلنسکی ملاقات کا بندوبست کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس کے بعد تینوں صدور کے درمیان سہ فریقی سربراہی اجلاس ہو گا تاکہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کی جا سکے۔

https://www.youtube.com/watch?v=lkxD4xXUomE
امریکی صدر نے زیلنسکی کو بتایا کہ امریکہ وہاں روس کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی معاہدے میں یوکرین کی سلامتی کی ضمانت دینے میں مدد کرے گا۔تاہم انہوں نےوعدہ شدہ امداد کی حد واضح نہیں کی۔ٹرمپ نے کہا کہ "جب سیکورٹی کی بات آتی ہے تو بہت مدد ملے گی اور یورپی ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔
زیلنسکی نے اس وعدے کو "آگے کی جانب ایک بڑےقدم” کے طور پر سراہا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان ضمانتوں کو "اگلے ہفتے سے 10 دن کے اندر کاغذ پر رسمی شکل دے دی جائے گی” ۔ زیلنسکی نے انکشاف کیا کہ یوکرین نے تقریباً 90 ارب ڈالر مالیت کے امریکی ہتھیار خریدنے کی پیشکش کی ہے۔
اگرچہ کریملن نے عوامی طور پرصدور کی ملاقات پر رضا مندی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ البتہ امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ پوٹن-زیلنسکی ملاقات ہنگری میں ہو سکتی ہے۔جبکہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے مطابق یہ جوڑا اگلے دو ہفتوں میں ملاقات کرے گا۔
کل ہونے والی ٹرمپ۔ زیلنسکی ملاقات کا لہجہ اوول آفس کی فروری میں ہونے والی تباہ کن ملاقات سے مختلف اور گرم جوشی پر مبنی تھا۔ اس موقع پرصدرٹرمپ نے زیلنسکی کو یوکرین کا 20 فیصد چھوٹا نیا نقشہ تھما دیا۔اوول آفس میں پیش کیے گئے نقشے میں وہ علاقے جو روس کے زیر کنٹرول ہیں گلابی رنگ میں نمایاں کیے گئے تھے۔
یوکرائنی رہنما نے کہا کہ وہ پوٹن کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کے لیے تیار ہیں لیکن صحافیوں کو بتایا کہ اس طرح کی ملاقات کب ہو گی اس کی کوئی تاریخ طے نہیں ہے۔ آج ہمارے بچوں کی واپسی، جنگی قیدیوں اور روس کے زیر حراست شہریوں کی رہائی پر بہت زیادہ توجہ دی گئی۔ ہم نے اس پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ امریکی صدر نے رہنماؤں کی سطح پر ملاقات کی بھی حمایت کی۔ حساس مسائل کے حل کے لیے ایسی میٹنگ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملاقات میںسلامتی کی ضمانتوں پر تبادلہ خیال کیا ہے جو کہ "اہم ترین مسئلہ اور جنگ کے خاتمے کا نقطہ آغاز ہے۔ ہم اس ضمن میں ان ضمانتوں کی حمایت کرنے اور ان کا حصہ بننے کی امریکی پیشکش کو سراہتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی یوکرین سمٹ کے حوالے سے امریکی اور مغربی میڈیا سمیت سماجی میڈیا پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔مثلاً یوکرین نے معاہدے سے انکار کر دیا۔ زیلنسکی نے روس سے جنگ کا ہرجانہ مانگ لیا۔وائٹ ہاؤس اجلاس ناکا م زیلنسکی نے روس کے زیر قبضہ علاقے واپس مانگ لئے وغیرہ وغیرہ ۔ان میں سے کسی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ کیونکہ زیلنسکی سمیت ملاقات میں شامل کسی ایک بھی راہنما نے ان میں سے کسی ایک بھی بات کی جانب اشارہ نہیں کیا ۔بلکہ زیلنسکی نے تو ملاقات کے بعد رات گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج واشنگٹن میں اہم مذاکرات ہوئے۔ ہم نے صدر ٹرمپ کے ساتھ بہت سے معاملات پر بات کی۔ یہ ایک طویل اور تفصیلی گفتگو تھی میں دعوت دینے اور آج کی ملاقات کے خصوصی فارمیٹ کے لیے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ان تمام رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو آج ہمارے ساتھ تھے۔ ہم اپنا کام جاری رکھتے ہوئے اپنے اقدامات کو ان تمام اتحادیوں کے ساتھ مربوط کرتے ہیں جو اس جنگ کو وقار کے ساتھ ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اس ساری پیش رفت کے باوجود روس اور یوکرین کی جانب سے ایک دوسرے پر ڈرون حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران روس کی جانب سے یوکرین میں شہری علاقوں جبکہ یوکرینی میزائلوں نے روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا۔

موضوعات : americadonladtrumptrumpukreinevladimirzalisky
ShareSend

متعلقہ خبریں

 امریکی صدر آج ایرانی تجاویز کا جائزہ لیں گے
اہم ترین

 امریکی صدر آج ایرانی تجاویز کا جائزہ لیں گے

27 اپریل , 2026
امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم میں ٹیلیفونک رابطہ
اہم ترین 3

امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم میں ٹیلیفونک رابطہ

26 اپریل , 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین شخصیات ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین شخصیات ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

26 اپریل , 2026
وائٹ ہاؤس  میں عشائیے کے دوران فائرنگ ،ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ رہے
اہم ترین

وائٹ ہاؤس  میں عشائیے کے دوران فائرنگ ،ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ رہے

26 اپریل , 2026
امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ،ڈونلڈ  ٹرمپ کا اعلان
اہم ترین

امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ،ڈونلڈ  ٹرمپ کا اعلان

25 اپریل , 2026
ٹرمپ کا مذاکرات کیلئے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ
اہم ترین

ٹرمپ کا مذاکرات کیلئے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

24 اپریل , 2026
اگلی خبر
افغانستان میں المناک حادثہ ،مسافر بس میں آگ لگنے سے 76افراد ہلاک

افغانستان میں المناک حادثہ ،مسافر بس میں آگ لگنے سے 76افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں

افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر پاکستان کے  حملے کا دعویٰ مسترد

افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر پاکستان کے  حملے کا دعویٰ مسترد

27 اپریل , 2026
 پی ایس ایل کے ٹکٹس کہاں سے ملیں گے،کتنی قیمت ہو گی؟

 پی ایس ایل کے ٹکٹس کہاں سے ملیں گے،کتنی قیمت ہو گی؟

27 اپریل , 2026
اسحاق ڈار  کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک  رابطہ

اسحاق ڈار  کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک  رابطہ

27 اپریل , 2026
پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث

پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث

27 اپریل , 2026
پی ایس ایل ،شائقین ٹکٹ خرید کر میچ دیکھ سکیں گے

پی ایس ایل ،شائقین ٹکٹ خرید کر میچ دیکھ سکیں گے

27 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔