جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹوتھ برش یا کیمرہ ؟نئی ایجاد سے دنیا حیران

39 منٹس پہلے
A A
Toothbrush or camera The world is amazed by a new invention.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) دانتوں کی صفائی کے لیے ٹوتھ برش تو ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے، لیکن اگر یہی ٹوتھ برش آپ کے دانتوں کو دیکھ بھی سکے، گندگی تلاش کرے اور پھر اسی جگہ خود صفائی شروع کردے تو؟

جی ہاں، ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایسی ہی حیران کن پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ڈائسن نے کیمرے اور مشین لرننگ سے لیس جدید ٹوتھ برش متعارف کرایا ہے۔مستقبل کا ٹوتھ برش، اب صرف دانت صاف نہیں کرے گا بلکہ انہیں دیکھے گا بھی۔ڈائسن کی جانب سے پیش کیے گئے CameraJet میں انتہائی چھوٹے لینز والا کیمرا نصب کیا گیا ہے، جو دانتوں کے درمیان ان جگہوں کو مسلسل مانیٹر کرتا ہے جہاں عام برش کی رسائی مشکل ہوتی ہے۔

یہ کیمرا ایک سیکنڈ میں 28 تصاویر بنا سکتا ہے۔جیسے ہی نظام کو محسوس ہوتا ہے کہ کسی مخصوص جگہ صفائی کی ضرورت ہے، تقریباً 100 ملی سیکنڈ کے اندر وہاں ماؤتھ رِنس کی ایک خاص دھار پہنچائی جاتی ہے۔یعنی برش اور واٹر فلوسنگ، دونوں سہولتیں ایک ہی ڈیوائس میں۔ڈائسن کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو تیار کرنے میں تقریباً چھ سال لگے۔اس کے پیچھے صرف کیمرے کا کمال نہیں بلکہ مشین لرننگ اور لاکھوں لائنوں پر مشتمل کمپیوٹر کوڈ بھی استعمال کیا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نظام کو چار لاکھ ستر ہزار دانتوں سے متعلق تصاویر کے ذریعے تربیت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، فلسطین پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ

دلچسپ بات یہ ہے کہ CameraJet کا کیمرا صرف صفائی کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔MyDyson ایپ کے ذریعے صارف اپنے دانتوں، خصوصاً پچھلے دانتوں کا لائیو منظر بھی دیکھ سکتا ہے۔یعنی برش کرتے ہوئے موبائل کی اسکرین پر اپنے ہی منہ کے اندر کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ڈائسن کے مطابق، تقریباً دس میں سے نو افراد اتنی باقاعدگی سے فلاسنگ نہیں کرتے جتنی انہیں کرنی چاہیے۔شاید اسی مسئلے کے حل کے لیے کمپنی نے برش اور واٹر فلوسنگ کو ایک ہی ڈیوائس میں اکٹھا کردیا ہے۔عام واٹر فلوسرز میں پانی کی دھار نسبتاً نوکیلی ہوتی ہے، جبکہ CameraJet میں مخروطی شکل کی دھار استعمال کی گئی ہے۔

ڈائسن کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد مسوڑھوں اور دانتوں پر کم دباؤ ڈالتے ہوئے پلاک کو صاف کرنا ہے۔کمپنی کے اپنے لیبارٹری ٹیسٹس کے مطابق، مشکل سے پہنچنے والی جگہوں پر صرف برش کرنے کی صورت میں بھی اس نے پریمیم الیکٹرک ٹوتھ برشز کے مقابلے میں 69 فیصد تک زیادہ پلاک ہٹایا۔رازداری کے حوالے سے ڈائسن کا کہنا ہے کہ کیمرا صرف لائیو ویو یا خودکار جیٹ چلنے کے دوران فعال ہوتا ہے، جبکہ تصاویر ڈیوائس یا کلاؤڈ میں محفوظ نہیں کی جاتیں۔

یہ ٹوتھ برش Ceramic Ultra Blue اور Ceramic Pink رنگوں میں دستیاب ہے، جبکہ آسٹریلیا میں اس کی قیمت 799 آسٹریلوی ڈالر بتائی گئی ہے۔

موضوعات : #toothbrushcamera
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Pakistan strongly condemns Houthi attacks on Saudi Arabia; expresses solidarity with the Saudi leadership and people.

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی قیادت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی

یہ بھی پڑھیں

Mir Raza Murder Case Proceedings before the Judicial Commission; Zia Lanjar apologizes for the Advocate General's conduct.

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن میں کارروائی ، ضیاء لنجار کی ایڈووکیٹ جنرل کے رویے پر معذرت

10 ستمبر , 2026
Pakistan strongly condemns Houthi attacks on Saudi Arabia; expresses solidarity with the Saudi leadership and people.

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی قیادت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی

10 ستمبر , 2026
Toothbrush or camera The world is amazed by a new invention.

ٹوتھ برش یا کیمرہ ؟نئی ایجاد سے دنیا حیران

10 ستمبر , 2026
Trump claims war with Iran will end immediately after the US midterm elections.

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کا دعویٰ

10 ستمبر , 2026
Decision to expedite execution of warrants against PTI leaders after Hammad Azhar's arrest

حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔