پیر , 20 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم طارق رحمان کون ہیں ؟

2 مہینے پہلے
A A
Who is Tariq Rahman, the new Prime Minister of Bangladesh
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
بنگلہ دیش کے نئے وزیر اعظم اور 12فروری کو ہونے والے انتخاب میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائد 61سالہ طارق رحمان معروف سیاست دان ہیں جنہوں نے اپنی والدہ اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی وفات کے بعد دو ماہ پہلے پارٹی کی باقاعدہ قیادت سنبھالی تھی۔
آئیے آپ کو بنگلہ دیش کے نئے اور ترتیب کے اعتبار سے 11ویں وزیر اعظم طارق رحمان سے ملواتے ہیں۔مگر اس سے قبل اپنی سکرین پرگھنٹی کے نشان کو کلک کر کے ہمیں اپنی پسندیدگی سے ضرور نوازیے۔


طارق رحمان جو اندرون ملک طارق ضیا کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ 20 نومبر 1965 کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئے۔ وہ سابق صدر ضیا الرحمان اور سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سینٹ جونز سیکنڈری ہائی سکول ، آدم جی کنٹونمنٹ کالج اور بی اے ایف شاہین کالج ڈھاکہ سے مکمل کی۔ پھر 1984-85میں ڈھاکہ یونیورسٹی میں پہلےقانون اور اسکے بعدانٹرنیشنل ریلیشنز میںداخلہ لیا مگر ڈگری مکمل نہیں کر سکے ۔اسی لئے انکے انتخابی فارم میں انکی تعلیم اعلیٰ ثانوی سرٹیفکیٹ درج ہے۔
1988 میں تعلیم مکمل کرنے پرطارق نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز اپنے موررثی حلقے بی این پی کے گابٹالی یونٹ سے کیا ۔ وہ 2002 میں بی این پی کے سینیئر جوائنٹ سیکریٹری جنرل اور بعد میں 2009 میں سینیئر وائس چیئرمین مقرر ہوئے۔اسی دوران طارق رحمان 1994میں اپنی اہلیہ زبیدہ رحمان سے رشتہ ازدواج میں بندھے۔ انکی واحد اولادایک بیٹی زعیمہ ہے
فوج کی جانب سے خالدہ ضیا کو اقتدار سے الگ کئے جانے کے بعد سنہ 2007 میں جب فوج کی حامی نگران حکومت نے اقتدار سنبھالا تو طارق رحمان کو کرپشن اور دیگر الزامات پر گرفتار کیا گیا۔انہوںنے 18 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ستمبر 2008 میں طبی بنیاد پر رہا ہونے کےبعد اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ لندن میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر لی۔ تاہم وہ ملکی سیاست میں پوری طرح متحرک رہے۔ خاص طور پر اس وقت جب ان کی والدہ خالدہ ضیا کو 2018 میں کرپشن کیس میں قید کی سزا سنائی گئی۔تو طارق نے عبوری چیئرمین کی حیثیت سے پارٹی کی قیادت سنبھالی۔
اگست 2024میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بننے والی محمدیونس کی قیادت میں عبوری حکومت میں عدالتوں نے ایک ایک کر کے طارق رحمان کے خلاف بنائے گئے تمام 84 مقدمات میں انہیں بری کر دیا۔ تو تقریباً 17 سال بعد طارق رحمان 25 دسمبر 2025 کو ڈھاکہ واپس لوٹے جہاں انکا تاریخی استقبال کیا گیا۔ انکی وطن واپسی کے چند دن بعد 30دسمبر2025کو انکی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ 9 جنوری 2026 کو بی این پی کی نیشنل اسٹینڈنگ کمیٹی نے انہیں باضابطہ طور پر پارٹی کا چیئرمین مقرر کیا۔تو اسے ایک طے شدہ فیصلہ قرار دیا گیا کیونکہ وہ پچھلے کئی سالوں سے پارٹی کی عملی قیادت کر رہے تھے۔
انتخابات سے قبل طارق رحمان نے ایک بھرپور انتخابی مہم میں اپنی پارٹی کی قیادت کی جس میں انکی اہلیہ زبیدہ رحمان اور صاحبزادی زعیمہ رحمان نے انکی بھرپور معاونت کی۔

موضوعات : bangladeshdakhaoathtariqrehman
ShareSend

متعلقہ خبریں

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے انتخابات میں بےضابطگیاں،امین الاسلام کا دور ختم
اہم ترین 3

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے انتخابات میں بےضابطگیاں،امین الاسلام کا دور ختم

7 اپریل , 2026
Shakib Al Hasan expresses desire to play cricket for the country
تازہ ترین

شکیب الحسن کا ملک کیلئے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار

7 اپریل , 2026
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
تازہ ترین

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

13 مارچ , 2026
طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے حلف برداری کے بعد اقتدار سنبھال لیا
اہم ترین

طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے حلف برداری کے بعد اقتدار سنبھال لیا

17 فروری , 2026
بنگلا دیشی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری، احسن اقبال ڈھاکا روانہ
تازہ ترین

بنگلا دیشی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری، احسن اقبال ڈھاکا روانہ

16 فروری , 2026
Prime Minister contacts Tariq Rehman, congratulates him on his success, invites him to visit Pakistan
تازہ ترین

وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی

14 فروری , 2026
اگلی خبر
رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری: بینک اکاؤنٹس میں کتنی رقم پر کٹوتی ہوگی؟

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری: بینک اکاؤنٹس میں کتنی رقم پر کٹوتی ہوگی؟

یہ بھی پڑھیں

The US dollar is losing its status as a foreign exchange currency.

امریکی ڈالر زرمبادلہ کرنسی کی حیثیت کھونے لگا

20 اپریل , 2026
امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ،اسماعیل بقائی

امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ،اسماعیل بقائی

20 اپریل , 2026
جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ،ایرانی صدر

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ،ایرانی صدر

20 اپریل , 2026
Babar Azam, the King of Records

ریکارڈز کا کنگ بابراعظم

20 اپریل , 2026
Spain opens its doors to Pakistanis

پاکستانیوں کیلئے اسپین کے دروازے کھل گئے

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔