جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی معاہدے کی کوئی خفیہ شرائط نہیں، خلیجی ممالک شامل ہو سکتے ہیں: خواجہ آصف

12 مہینے پہلے
A A
سعودی معاہدے کی کوئی خفیہ شرائط نہیں، خلیجی ممالک شامل ہو سکتے ہیں: خواجہ آصف
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے کے بعد ممکنہ طور پر دوسرے خلیجی ممالک بھی ایسا معاہدہ کرنا چاہیں گے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آضف نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سکیورٹی معاہدے کے بعد اور خطے کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فطری طور پر اس کا دائرہ کار دوسرے ممالک تک بھی بڑھے گا کیونکہ اپنی سکیورٹی کے لیے یہ ممالک میلوں دور کسی دوسرے ملک پر انحصار کرنے کے بجائے اُس خودمختار ملک کی جانب دیکھیں گے جو انہیں تحفظ دینے کی صلاحیت اور اہلیت رکھتا ہو۔
خواجہ آصف نے دوسرے خلیجی ممالک کی شمولیت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزید کہا کہ یہ ممکن ہے اگر جی سی سی میں شامل کوئی بھی ملک ایسا کوئی اشارہ دیتا ہے تو جیسا باہمی معاہدہ سعودی عرب کے ساتھ ہوا ہے ہم باقی ممالک کو بھی اس میں شامل کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق باہمی دفاع کا سٹریٹجک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے رہنماؤں کی جانب سے اس معاہدے کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے وزیرِِ دفاع نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کے لیے بھی کسی بھی ممکنہ صورتحال میں مدد گار ہوں گی لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں آخری بار جوہری ہتھیاروں کا استمعال ہیروشیما پر ہوا تھا اور خوش قسمتی سے اب دنیا نیوکلئیر جنگوں سے محفوظ ہے اور اُمید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی ایسا کچھ نہیں ہو گا۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے اس دفاعی معاہدے کی کوئی ذیلی یا خفیہ شرائط نہیں ہیں اور اس معاہدے کے تحت بہت سادہ اور دوٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ ایک کے خلاف جارحیت دوسرے کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسی موضوع پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور اس کے مقاصد ہرگز جارہانہ نہیں ہیں لیکن اگر جارحیت ہوتی ہے تو مل کر دفاع کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس خطے میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جنگ جاری ہے اور اس خطے میں موجود مسلم ممالک کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنا دفاع کریں، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین پرانے دفاعی تعلقات ہیں، پاکستانی فوج اُن کی فوج کی تربیت کرتی رہی ہے اور باہمی دفاعی معاہدے نے ان تعلقات کو باضابطہ شکل دے دی ہے۔

موضوعات : dealdefenceministerkhawajaasickhawajaasifpaksaudidefencedealsaudiarabia
ShareSend

متعلقہ خبریں

US Defense Secretary's decision to halt the promotion of four military officers.
تازہ ترین

امریکی وزیر دفاع کا 4 فوجی افسران کی ترقی روکنے کا فیصلہ

29 اگست , 2026
Ishaq Dar speaks to Saudi Foreign Minister by phone; congratulates him on the election of the new OIC Secretary-General.
اہم ترین 2

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، نئے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے انتخاب پر مبارکباد

28 اگست , 2026
The Ministry of Information has declared a statement circulating on social media, attributed to Defense Minister Khawaja Asif, to be fake.
تازہ ترین

وزارت اطلاعات نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب سوشل میڈیا پر زیرِ گردش بیان جعلی قرار دے دیا

24 اگست , 2026
Saudi Arabia provides major relief to Pakistan, defers repayment of $5 billion loan for three years
تازہ ترین

سعودی عرب کا پاکستان کو بڑا ریلیف، 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی تین سال کے لیے مؤخر

30 جولائی , 2026
Abbas Araghchi holds telephone conversations with the foreign ministers of Saudi Arabia and Oman.
تازہ ترین

عباس عراقچی کے سعودی عرب ،عمان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے

28 جولائی , 2026
Defence Minister Khawaja Asif rejected the Indian narrative.
تازہ ترین

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی بیانیہ مسترد کر دیا

27 جولائی , 2026
اگلی خبر
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

10 ستمبر , 2026
تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم

تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم

10 ستمبر , 2026
A banana worth $6 million

60لاکھ ڈالر کا کیلا؟

10 ستمبر , 2026
امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

10 ستمبر , 2026
اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔