اتوار , 16 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اضافی چینی برآمد کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں، وزارتِ تجارت

9 گھنٹے پہلے
A A
اضافی چینی برآمد کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں، وزارتِ تجارت
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وزارتِ تجارت نے واضح کیا ہے کہ ملک میں موجود مبینہ اضافی چینی برآمد کرنے کی فی الحال کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے 12 اگست کے اجلاس میں چینی کے اضافی ذخائر اور برآمد کی اجازت دینے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ کمیٹی رکن طاہرہ اورنگزیب نے وزارتِ تجارت کے سیکریٹری جواد پال سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر واضح جواب طلب کیا۔

وزارتِ تجارت کے سیکریٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت چینی کی برآمد کی اجازت دینے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں، اگر مستقبل میں ایسی کوئی تجویز سامنے آئی تو کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

گزشتہ سال حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کے بعد دوبارہ درآمد کی اجازت دینے پر شدید تنازع پیدا ہوا تھا۔ چینی کی برآمد کے بعد مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں، جس کے بعد حکومت کے فیصلے پر سوالات اٹھائے گئے اور وزارتِ تجارت و ایف بی آر کے حکام بھی تنقید کی زد میں آئے۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جاوید حنیف خان نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تو کمیٹی ماضی کی طرح دوبارہ کارروائی کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو خط میں دعویٰ کیا ہے کہ 31 جولائی 2026 تک ملک میں 31 لاکھ 71 ہزار ٹن چینی کے ذخائر موجود تھے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر 15 تک ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے تقریباً 19 لاکھ 74 ہزار ٹن چینی درکار ہوگی، جس کے بعد تقریباً 11 لاکھ 97 ہزار ٹن چینی اضافی بچ سکتی ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری طور پر 6 لاکھ 33 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ مزید 5 لاکھ 64 ہزار ٹن چینی کو ایک ماہ کے اسٹریٹجک ذخیرے کے طور پر رکھنے اور نئی کرشنگ سیزن شروع ہونے کے ایک ماہ کے اندر برآمد کرنے کی تجویز دی ہے۔

ایسوسی ایشن نے 2026-27 کے کرشنگ سیزن میں گنے کی ریکارڈ فصل کی توقع بھی ظاہر کی ہے اور چینی کی پیداوار 80 لاکھ ٹن سے زائد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔

وزارتِ تجارت کے ایک اعلیٰ حکام کے مطابق چینی برآمد کرنے کا معاملہ فی الحال وزارت کے پاس زیرِ غور نہیں، جبکہ اس معاملے کو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی دیکھ رہی ہے۔

موضوعات : exportsugar
ShareSend

متعلقہ خبریں

How dangerous are sugary drinks for the human body
تازہ ترین

میٹھے مشروبات انسانی جسم کیلئے کتنے خطرناک؟

27 جولائی , 2026
Maintaining stability in sugar prices is the government's top priority, says Ishaq Dar
تازہ ترین

چینی کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسحاق ڈار

11 جولائی , 2026
ترکیہ نے نومبر میں روسی یورال تیل کی درآمد میں کمی کردی
تازہ ترین

ترکیہ نے نومبر میں روسی یورال تیل کی درآمد میں کمی کردی

3 دسمبر , 2025
ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
تازہ ترین

ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

1 دسمبر , 2025
پاکستان بنگلہ دیش کو سپلائی کرنے کیلئے ایک لاکھ ٹن چاول خریدے گا
تازہ ترین

پاکستان بنگلہ دیش کو سپلائی کرنے کیلئے ایک لاکھ ٹن چاول خریدے گا

25 نومبر , 2025
حکومت کا آذربائیجان سے 85 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ
پاکستان

حکومت کا آذربائیجان سے 85 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

17 اگست , 2025
اگلی خبر
Bangladesh's historic first Test match victory against Australia.

بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح

یہ بھی پڑھیں

Strait of Hormuz tensions Saudi Aramco's oil supplies to Asia disrupted; procedures for buyers changed.

آبنائے ہرمز کشیدگی، سعودی آرامکو کی ایشیا کو تیل سپلائی متاثر ،خریداروں کے لیے طریقہ کار تبدیل

16 اگست , 2026
Pakistan women's cricket team squads announced for Asia Cup and Asian Games.

ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان

16 اگست , 2026
Bangladesh's historic first Test match victory against Australia.

بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح

16 اگست , 2026
اضافی چینی برآمد کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں، وزارتِ تجارت

اضافی چینی برآمد کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں، وزارتِ تجارت

16 اگست , 2026
Government considering a comprehensive package to boost the construction sector.

تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے حکومت کا جامع پیکیج لانے پر غور

16 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔