سیئول ( پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے بڑی کاروباری کمپنی ایس کے گروپ کے چیئرمین کو اپنی سابقہ اہلیہ روہ سو ہیونگ کو944 ارب وون یعینی تقریباً 179 ارب پاکستانی روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے ،مقامی ذرائع ابلاغ نے اس مقدمے کو ’صدی کی سب سے مہنگی طلاق‘ قرار دیا ہے۔
یہ رقم جس کی ابھی حتمی منظوری ہونا باقی ہے، اس ابتدائی 1.38 کھرب وون سے کم ہے جو 2024 میں چیئرمین چے تے وون کو روہ سو ہیونگ کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔یہ فیصلہ ان کی شادی ٹوٹنے کے ایک دہائی سے زیادہ عرصے بعد سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع کا انکشاف
روہ سو ہیونگ، ایک سابق صدر کی بیٹی ہیں، ان کی شادی اس انکشاف کے بعد ٹوٹ گئی تھی کہ چے تے وون ایک دوسری خاتون سے بچے کے والد بن چکے تھے۔ایس کے گروپ، ایس کے ہائنکس کی مالک ہے۔ یہ سیمی کنڈکٹر کی بڑی کمپنی این ویڈیا کو چپس فراہم کرتی ہے اور حال ہی میں امریکی سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز آغاز کر چکی ہے۔












