تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا سفر آخرت، دنیا بھر سے اعلی سطح کے وفود تہران پہنچ گئے ، پاکستان، ترکیہ، عراق، لبنان، فلسطین، روس، بلغاریہ سمیت متعدد ممالک کے سرکاری وفود نے تعزیتی تقریبات میں شرکت کی، شہید رہبرِ اعلیٰ کو خراجِ عقیدت پیش ۔ فاتحہ خوانی کی گئی۔
تہران کے گرینڈ مصلیٰ میں آج عوام کو شہید سپریم لیڈر کا آخری دیدار کرایا جائے گا، جسد خاکی کو ایرانی شہر قم، پھر عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، 9جولائی کو آبائی شہر مشہد میں سپردخاک کیا جائے گا، ایران پر حملوں کی حمایت کرنے والے یورپی ممالک کے وفود کو شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا،،
یہ بھی پڑھیں: رہبرِ انقلاب کو الوداع،ایران اشکبار
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر ک نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں شرکت کی، آیت اللہ خامنہ ای کے لئے فاتحہ خوانی کی، شہید سپریم لیڈر کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا
وزیراعظم اور فیلڈمارشل ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیرخارجہ عباس عراقچی سمیت اعلی حکام سے بھی ملے، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا نے بھی شرکت کی ، سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد بھی آخری رسومات میں شریک ہوا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تہران میں ملاقات کی ،وزیرداخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔












