نیو یارک ( پاک ترک نیوز) ٹینس کی عظیم کھلاڑی سرینا ولیمز چار سال بعد ایک بار پھر ومبلڈن کے کورٹ میں نظر آئیں گی ،امریکی لیجنڈ سرینا ولیمز کو بڑی بہن وینس ولیمز کے ساتھ ڈبل ایونٹ میں شرکت کے لیے وائلڈ کارڈ دے دیا گیا۔
چوالیس سالہ سرینا نے گزشتہ ہفتے لندن کے کوئنز کلب میں شاندار واپسی کرتے ہوئے پہلے راؤنڈ کا ڈبل میچ جیتا لیا ،،سرینا ولیمز نے دو ہزار بائیس کے یو ایس اوپن کے بعد پیشہ ورانہ ٹینس سے دوری اختیار کر لی تھی۔
گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹلز کی فاتح سرینا نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ اپنی دو کم عمر بیٹیوں کے سامنے ایک بار پھر ٹینس کھیلنا چاہتی ہیں، جس کے بعد ان کی واپسی نے مداحوں میں نئی جان ڈال دی۔
کوئینز کلب میں سرینا کا سفر زیادہ آگے نہ بڑھ سکا کیونکہ ان کی ساتھی کھلاڑی وکٹوریہ مبوکو انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہو گئیں، تاہم سرینا اس ہفتے برلن اوپن میں بھی ڈبلز مقابلوں میں شرکت کریں گی۔
ومبلڈن میں ولیمز سسٹرز کی جوڑی کی تاریخ انتہائی شاندار رہی ہے۔ دونوں بہنیں چھ مرتبہ ومبلڈن ڈبلز چیمپئن رہ چکی ہیں اور دس سال قبل اپنی آخری مشترکہ شرکت میں بھی ٹائٹل جیتا تھا۔
کئی حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ سرینا سنگلز مقابلوں میں بھی حصہ لیں گی، تاہم 29 جون سے شروع ہونے والے ومبلڈن کے سنگلز ایونٹ کے وائلڈ کارڈز کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔







