اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 15 فروری کو پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور کارکنان کی جانب سے شاہراہ دستور پر احتجاج کے مقدمے میں گرفتار چار کارکنان کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے گرفتار چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور شناخت پریڈ کے لیے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔












